نیب ٹیم کی دوسرے روزبھی جیکب ٓبادمیں کاروائی نکاسی آ ب کے تعمیر نالوں کا مختلف علاقوں میں جاکر جائزہ لیا ٹھیکیدار وں سے بازپرس

جمعرات 15 مارچ 2018 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) نیب ٹیم کی دوسرے روزبھی جیکب ٓبادمیں کاروائی نکاسی آ ب کے تعمیر نالوں کا مختلف علاقوں میں جاکر جائزہ لیا ٹھیکیدار وں سے بازپرس تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں نکاسی آب کے نالوں کی ناقص تعمیر کی شکایت پر دوسرے روز بھی نیب سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض حسین عباسی عاصم قریشی نے محکمہ بلڈنگ کے اقبال پٹھان شفیع محمد لاکھو سمیت ٹھیکیداروں کے ہمراہ بحریہ کالج ،اسٹیشن روڈ ،اے ڈی سی کالونی ،صدر ڈسپوزل ،حق باہو محلہ اوردیگر علاقوں میں نکاسی آب کے تعمیر نالوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور کام کے معیار کوچیک کیا کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے نکاسی آب کے نالے تکنیکی نقص کی وجہ سے کسی کام کے نہیں رہے ہیں اورشہر میں جگہ جگہ سیوریج کاپانی تالاب کی صورت میں نکل آتاہے جس سے سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں اوراس طرح عوام کو ریلیف اورسہولت ملنے کے بجائے الٹازحمت اٹھانا پڑ رہی ہے نکاسی آب کے نالے روڈ کے اوپر بنائے گئے ہیں جس کے باعث روڈ اور علاقے کے گھر نیچے ہوگئے ہیں جس سے شہریوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑرہاہے نیب ٹیم نے نالوں کی ناقص تعمیر پر ٹھیکیداروں سے بھی بازپرس کی معلوم ہواہے کہ نیب ٹیم نے بلڈنگ آفس پر چھاپہ مار کر مذکورہ اسکیم کا رکارڈ بھی اپنی تحویل مٰں لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں