جیکب آبادمیں پراونشنل بلڈنگ کے تین منصوبے تعطل کاشکار

جمعرات 29 مارچ 2018 17:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں پرووینشل بلڈنگ کے تین منصوبے تعطل کاشکار دس سال سے جمنازیم ،پبلک پراسیکیوٹر کی آفس اور بنگلوں کی تعمیر مکمل نہ ہوسکی کروڑوں روپے ضائع ہوگئے جمنازیم اور پراسیکیوٹر کا زیر تعمیر دفتر شادی ہال میں تبدیل دوبنگلوں پر قبضے ہوگئے دوبنگلے تعمیر ہی نہیں ہوئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں محکمہ پرووینشل بلڈنگس کے تین سے زائد منصوبے دس سالوں سے تعطل کا شکارہیں جو کروڑوں روپے کے اجراء کے باوجود مکمل نہیں ہوسکے ہیں نمائش گرائونڈ میں انڈورگیمزکے لیے 2008میں شروع کیے جانے والے جمنازیم کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے اورتعطل کاشکارہے اس حوالے سے ڈھائی کروڑسے زائد رقم ٹھیکیدارکوجاری کی گئی جبکہ سول لائین تھانہ کے قریب پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی تعمیر بھی تاخیرکاشکارہوگئی ہے کہاجاتاہے کہ تعمیر مکمل ہے اب بجلی اور تزئین وآرائش کاکام باقی ہے علاوہ ازیں موچی بستی میں پبلک پراسیکیوٹر کے چاربنگلے تعمیر کیے جانے تھے جن میں سے صرف دو تعمیر کیے گئے ہیں جن پر بھی قبضہ کرلیاگیاہے اس طرح سرکار کی جانب سے کروڑوں روپے کے فنڈزجاری کرنے کے باوجود منصوبے مکمل نہ ہونا قابل افسوس ہے مقررہ معیاد میں سابقہ منصوبے مکمل نہ کرنے کے باوجود محکمہ پرووینشل بلڈنگس کی جانب سے سرکٹ ہائوس کی تزئین وآرائش سمیت زرعی کالج کی تعمیر کا بیڑہ بھی اسی محکمے کو دیاگیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر محکمہ پرووینشنل بلڈنگس کے ایس ڈی او مولابخش چانڈیو نے کہاکہ مذکورہ اسکیمیں روائز کی گئی ہیںفنڈزملے تو کام دوبارہ شروع کیاجائے گا فنڈزکی کمی کی وجہ سے کام مکمل نہیں ہوسکے تھے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں