جیکب آبادمیں خسر کی وباء پھیل گئی صوبائی وزیرکے گائوں میں تین سالہ بچی انتقال کرگئی

جمعرات 29 مارچ 2018 17:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء)جیکب آبادمیں خسر کی وباء پھیل گئی صوبائی وزیرکے گائوں میں تین سالہ بچی انتقال کرگئی درجنوں مبتلا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد اورگردونواح میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ہے جس کے باعث صوبائی وزیر ممتازجکھرانی کے قصبہ میں تین سالہ بچی فائزہ ولد عمر الدین مرہٹو فوت ہوگئی جبکہ اسی قصبہ میں 10سالہ رابعہ ،6ماہ کی فاطمہ ،4سالہ عبدالرحیم ،7سالہ حامد خان ،5سالہ عبدالقادر،2سالہ رحمت اللہ ،3سالہ چھٹی سمیت درجنوں بچے مبتلاہوگئے ہیں اورعلاج کے منتظر ہیں خسرہ کی وباء کے روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے دیہاتیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہم صوبائی وزیر میر ممتازجکھرانی کے ہاری ہیں پرافسوس لاوارث بنے ہوئے ہیں کوئی پرسان حال نہیں خسرہ کی وباء سے بچوں کو بچایاجائے اورمحکمہ صحت کی ٹیم بھیجی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں