سی پیک پاکستان کی تاریخ کا دھارا موڑ دیگا ‘حکومت پنجاب غریب آدمی کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ‘ملک میں سیاسی عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہونگی ‘عوام کل بھی وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں ،مسلم لیگ(ن)2018ء کے الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کریگی ‘ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں ‘رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کاکنگن پور تا گنڈا سنگھ تک سٹرک کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب
اتوار 14 مئی 2017 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے ۔
آج چین میں منعقدہ ون بیلٹ ون روڈ فورم اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے حکمرانوں نے پاکستان میں جاری ترقی کے سفر کی تعریف کی ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان اور چائنہ کے تعاون سے جاری منصوبوں میں اپنی گہری دلچسپی ظاہرکی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب بھر میں انرجی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو جس قدر تیزی اور شفافیت سے مکمل کیا ہے اسکی نذیر دنیا میں کہیں نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں آج محمد شہبازشریف سپیڈ کی اصطلاح استعمال ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انرجی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے بہت سارے منصوبے رواں برس مکمل ہو جائینگے جس سے پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائیگا ۔آئندہ الیکشن میں ہم اپنی کارکردگی کے ساتھ عوام کی عدالت میں سر خرو ہونگے غیر ملکی فنڈنگ سے اپنی پارٹیاں چلانے والے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں ۔ آپ نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے اور پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں مخلص قیادت پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے ہیں پاکستان کے غیور عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرینگے اور آئندہ الیکشن میں مخالفین کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) غریبوں ، مزدورں اور کسانوں کی پارٹی ہے جو پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے دیہاتوں میں پکی سٹرکیں تعمیر کی جارہی ہیں جس سے کسانوں کے مسائل کم ہونگے اور منڈیوں تک انکی اجناس کی منتقلی آسان تر ہو جائینگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100ارب روپے کے کسان پیکج سے زمینداروں کی زندگی میں خوشحالی آئے گی اور انکا معیار زندگی بلند ہوگا۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فوڈ سیفٹی ٹیم کا پتوکی میں چھاپہ‘2000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف،مقدمہ درج
محکمہ سپیشل ایجو کیشن کی معذور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے گھر گھر آگاہی مہم بھرپور طریقے ..
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کیمطابق شہریوں کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کیا جا رہا ..
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں نئے اکیڈمک بلاک کا ..
ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا دورہ
حاجی نعیم صفدر انصاری سے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کی ملاقات ‘ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین ..
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی مراکز کا دورہ
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار