آصف زرداری کے مقدمات دبائو ڈالنے کا پرانا حربہ ہے،پہلے دبائو میں آئے نہ اب آئینگے‘ مولا بخش چانڈیو

عقل کے اندھوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پیپلز پارٹی کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا،اگر پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے تو اسے روکتے کیوں ہو‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری پرمقدمات دبائو ڈالنے کا پرانا حربہ ہے،آصف زرداری پہلے دبائو میں آئے نہ اب آئیں گے،بلاول بھٹو کے سندھ اور سرائیکی پٹی کے کامیاب دوروں سے مخالفین کو بوکھلاہٹ کا شکار ہیںجو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہیبلاول بھٹو کے تاریخی استقبال نے ان کو جواب دیدیا ہے ۔

بلاول ہائوس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ملک کا سب سے اہم ایشو عام انتخابات ہیں جن سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے ،پیپلز پارٹی میدان میں ہے اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے سندھ اور سرائیکی پٹی کے کامیاب دوروں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،بلاول بھٹو کے استقبال نے ان کو جواب دیا ہے جو کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، اگر پیپلز پارٹی ختم ہو گئی تو پھر روکتے کیوں ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے مقدمات دبائو ڈالنے کا پرانا حربہ ہے،آصف زرداری نہ پہلے دبائو میں آئے نہ اب آئیں گے۔عقل کے اندھوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ پیپلز پارٹی کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا،پیپلز پارٹی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نہ پہلے دبایا گیا نہ اب دبایا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت دشمنوں کے دبائو میں کبھی نہیں آئے،جمہوریت دشمن قوتیں خود مانتی ہیں کہ آصف زرداری ان کی موت ہے،آصف زرداری محسن جمہوریت ہیں وہ پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی سرخرو ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں