عوام کا شعور دیکھ کر ن لیگی امیدوار انتخابات سے پہلے ہی ہار مان چکے ہیں،مراد راس

بدھ 11 جولائی 2018 16:26

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 159سے امید وار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ن لیگ کے امیدواروں نے اگر پچھلے دس سالہ اقتدار میں ووٹر سے تعلق رکھا ہوتا تو آج اپنے حلقوں میں جانے سے گریز نہ کرتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کبوتر پورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا شعور دیکھ کر ن لیگی امیدوار انتخابات سے پہلے ہی ہار مان چکے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقے کے عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کا موقع ملنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور حلقے کے ہر گھر تک یہ پیغام پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں