(ق) لیگ نے لاہور میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا

پنجاب میں وزیرا علی کیلئے تحر یک انصاف کے امیدوار کا فیصلہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا جائیگا ‘ تحر یک انصاف میں شامل ہونے کیلئے (ن) لیگ کے بلدیاتی چیئر مینوں اور کونسلرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ‘عمران خان کسی اور سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی وزیر اعظم ہوں گے ،سینیٹر چوہدری محمدسرور کی قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود ‘میاں حماد اظہر ، میاں محمودالرشید اور (ق) لیگ کے میاں منیر کے ہمراہ چیئر مین سیکرٹر یٹ میں پر یس کانفرنس

بدھ 11 جولائی 2018 17:54

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) (ق) لیگ کے مر کزی رہنما میاں منیر نے لاہور میں تحر یک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیاجبکہ تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیرا علی کیلئے تحر یک انصاف کے امیدوار کا فیصلہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کیا جائیگا ‘ تحر یک انصاف میں شامل ہونے کیلئے (ن) لیگ کے بلدیاتی چیئر مینوں اور کونسلرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں ‘عمران خان کسی اور سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی وزیر اعظم ہوں گے‘عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی کامیابی اور (ن) لیگ ‘پیپلزپارٹی کی شکست یقینی ہو چکی ہے ‘ قومی اداروں پر تنقید کر نیوالے ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے عوام قومی اداورں کو بدنام کر نیوالوں کو مستر دکر دیں گے ۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ کے مر کزی رکن میاں منیر نے این ای126سے میاں حماد اظہرکے حق میں دستبردار ہونے اور تحر یک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور ‘قومی اسمبلی کے امیدوار شفقت محمود ‘میاں حماد اظہر اور میاں محمودالرشید کے ہمراہ چیئر مین سیکرٹر یٹ میں پر یس کانفر نس کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم (ق) لیگ کے شکر گزارہیں اورمیں نے اب تک 15سے زائد شہروں میں مختلف جلسوں سے خطاب کیا ہے جسکے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کا امیدوار جو کوئی بھی ہے عوام نے بلے اور شیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ عوام عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے عوامی فیصلہ بلے کے حق میں ہی آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کو کسی ادارے کی حمایت حاصل نہیں ہم عوام کے ووٹ کی طاقت سے عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے عمران خان کسی اور سہارے سے نہیں عوام کے ووٹوں ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ ہم ہارون بلوراور انکے دیگر ساتھیوں کیساتھ پیش آنیوالے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،عمران خان آج لاہور آرہے ہیں ہم بھی انکوسیکورٹی دیں گے مگر اصل ذمہ داری حکومت کی ہے وہ تمام قومی لیڈروں اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھر پور سیکورٹی فراہم کر یں ۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ لاہور کے کئی علاقوں میں (ن) لیگ کے لوگوں کے کہنے پر آج بھی بجلی کی سپلائی کیلئے کام ہورہے ہیں اور یونین کونسلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس پر (ن) لیگ کے لوگوں کی ناموں کی ضلعی انتظامیہ کے لوگ چاکنگ کر رہے ہیں اس کا الیکشن کمیشن کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔

میاں منیر احمد نے کہا کہ ہم شفقت محمود ‘میاں حماد اظہر ‘میاں اسلم اقبال اور میاں محمودالرشید سمیت قومی اور صوبائی اسمبلی کے تحر یک انصاف کے تمام امیدواروں کو انکے حلقوں میں سپورٹ کریں گے اور ہمیں یقین ہے تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں