انتخابی امیدواران تشہیر کیلئے دھڑا دھڑ فلیکس بورڈ اور بینرز چھپوا رہے ہیں ‘ ،پرنٹرز مالکان

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

� �اہور۔15جولائی(اے پی پی پرنٹرز مالکان نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران تشہیرکے لیے دھڑا دھڑ فلیکس بورڈ اور بینرز چھپوا رہے ہیں لاہورمیں اس وقت ڈھائی ہزار فلیکس پرنٹنگ مشینیں نصب ہیں، کاروباری حضرات نے انتخابات کی وجہ سے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے نئی مشینیں لگائی ہیں لیکن اس وقت ان کوپریشانی کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انتخابی تشہیرکے لیے بڑی سائزکے فلیکس، بورڈز کی پرنٹنگ پر پابندی ہے،فلیکس پرنٹنگ کے کاروبارسے کئی برسوں سے منسلک میاں ادریس نے بتایا کہ اس وقت مارکیٹ ٹھنڈی جارہی ہے، کئی پرنٹرز مالکان نے مارکیٹ سے لاکھوں روپے ادھارپرفلیکس رول اٹھا رکھے ہیں لیکن ان کے پاس کام نہیں ہے، 2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے ایک امیدوار اور اس کے حامیوں کی طرف سے 70، 80 لاکھ سے لے کرایک کروڑ روپے تک کا تشہیری مواد پرنٹ کیا گیا لیکن اس بار زیادہ سے زیادہ 25 سے 30 لاکھ کا آرڈرمل رہا ہے ، پہلے بڑے سائز کے فلیکس بورڈ تیارہوتے تھے، ایک حلقے میں 5 ہزار پول ہیں تو ان پر لگانے کے لئے اتنی ہی تعداد میں بڑے فلیکس بورڈ تیارہوتے تھے، مقابلہ بازی کی وجہ سے امیدوار ایک دوسرے سے بڑے بورڈ تیارکرواتے تھے لیکن اب 2 فٹ چوڑے اور3 فٹ لمبے فلیکس بورڈکا سائزمختص کیا گیا ہے، امیدواراتنی ہی تعداد میں فلیکس بورڈ تیار کروا رہے ہیں لیکن سائزچھوٹا ہونے کی وجہ سے خرچہ آدھے سے بھی کم ہوگیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں