عمران خان نے اپنے حلقے این اے 131 کے ووٹرز کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:03

عمران خان نے اپنے حلقے این اے 131 کے ووٹرز کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
لاہور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پچیس جولائی کو پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ ہو رہا ہے،یہ وہ الیکشن ہے جو کبھی کبھی اس قوم کی زندگی میں آتا ہے جہاں قوم اپنی تقدیر بدل سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ہی فیصلہ ہے تو تقدیر نہیں بدلتی ،انہوں نے کہا کہ یہ تقدیر بدلنے والا الیکشن ہے، این ای131 کے لوگو گھر سے نکلو اور لوگوں کو نکالو،25جولائی کو جو پبلک نکلے پورے پاکستان میں اتنی پبلک نہ نکلی ہو ،N A 131 میں سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ ہونا چاہیے،میرے لیے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پاکستان کے لیے ووٹ ڈالنے نکلیں،میں امید کرتا ہوں این اے 131 کے لوگ ریکارڈ ٹرن آئوٹ نکالیں گے اور بلے پر مہر لگائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں