حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ کم مسلم باغ انتخابی مہم جاری 3امیدواروں کے درمیان کانٹے مقابلہ شروع

جمعہ 29 جون 2018 20:52

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) حلقہ پی بی 3قلعہ سیف اللہ کم مسلم باغ انتخابی مہم جاری 3امیدواروں کے درمیان کانٹے مقابلہ ہوگا ہر امیدوار کے کامیابی کے دعوے جبکہ ووٹرز نے ووٹ دینے کے وعدے شروع کردئے حلقہ پی بی 03قلعہ سیف اللہ کم مسلم باغ پر کل 25امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے لیکن اصل مقابلہ تین امیدواروں متحدہ مجلس عمل کے مولانا نوراللہ پشتونخواہ میپ کے نواب آیاز خان جوگیزئی جمعت نظریاتی کے ملک امان اللہ کاکڑ کے درمیان میں ہوگا علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے انجئیر نسیم کاکڑ پی ٹی آئی کے روشان خان بلوچستان عوامی پارٹی کے نوبزادہ شیرشاہ خان جوگیزئی جمعیت علماء اسلام (س) کے قاری حمیداللہ حمیدی اور آزاد امیدواروں مولوی بشیر احمد اسماعیل زئی ملا عیسیٰ محمد سیب زئی مولوی جان محمد میرزئی مولوی رحمت اللہ اور مولوی شمس اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں دریں اثناء جن آزاد امیدواروں کا تعلق جمعیت علماء اسلام ف سے تھا ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آزاد امیدوار اپنی جماعت کے حق میں دستبردار ہوتے ہیں یا نہیں آزاد امیدواروں نے بھی آپس میں صلاح ومشورے شروع کردئے ہیں سیاسی جماعتوں نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ووٹروں نے بھی تمام امیدواروں کوووٹ دینے کے وعدے کررہے ہیں ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں