مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش جاری ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی

منگل 27 فروری 2024 22:23

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ جب عمران خان نیازی سابق وزیر اعظم پاکستان کے خلاف کچھ لوگوں نے یہودی اسرائیلی ایجنٹ کا فتویٰ جاری کیا تو قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شہید اس فتویٰ کو سیاسی انتقامی قرار دیکر مسترد کیا ان کے علاوہ تحریک انصاف کے حکومت نے عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کو مالی امداد دینے کی منظوری دی تو ملک کے اکثر دینی و مذہبی جماعتوں نے اس امداد دینے کے سخت مذمت کرکے مولانا سمیع الحق کو عمران خان نیازی کا ایجنٹ قرار دیا مگر الحمد اللہ قائد جمعیت موانا سمیع الحق شہید آخر تک نئے فتویٰ کے مسترد ہونے پر قائم رہے کہ عمران خان یہودی ، اسرائیلی ایجنٹ نہیں ہے وقت نے ثابت کردای کہ جو لوگ عمران خان یہودی ایجنٹ کہتے تھے اب ان کیساتھ مذاکرات اور دھاندلیوں کے خلاف تحریک چلانے پر راضی ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری جماعت نے انتخابات میں شکست کو تسلیم کرلی ہے اور آئندہ متوقع حکومت کی مخالفت نہیں کرے گی ان سے صرف ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے استدعا کرے گی اور مذہبی جماعتوں کو متحد کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی۔ جلد اکوڑہ خٹک جاکر مولانا عبدالحق حقانی سے اپیل کرکے جلد از جلد تمام مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو متحد کرنے کی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں