جمعیت (س) دھرنوں اور احتجاجوں کا حصہ نہیں ہے اور نہیں بنے گی، مولانا محمد شفیق دولتزئی

منتخب حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار اداکرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں

اتوار 25 فروری 2024 19:55

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے تین سیاسی پارٹیوں کو بھاری اکثریت سے مینڈیٹ دیا ہے جن میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ (ن)، پی پی پی شامل ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں پی پی پی حکومت ، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان میں بھی مخلوط حکومت ہوگی مرکز میں مسلم لیگ (ن)، پی پی پی اور ان اتحادی حکومت بنائیں گے تو کامیاب پارٹیاں ایک دوسرے کے مینڈیٹ تسلیم کریں تاکہ ملک میں جمہوری حکومتیں کامیابی کیساتھ عوام کے اہم مسائل میں مہنگائی کا خاتمہ جمہوریت کے استحکام ملک میں مزدی انتشار بحرانوں کا خاتمہ ہوسکیں اگر اہم پارٹیاں آپس میں دست و گریبان ہوکر پاک افواج، عدلیہ، الیکشن کمیشن کو بدنام کرنے اور عوامی تحریکوں، دھرنوں کیلئے سازشوں میں مصروف رہیں تو ملک میں بھران بد اعتمادی کیلئے راہموار ہوگی۔

جمعیت (س) دھرنوں اور احتجاجوں کا حصہ نہیں ہے اور نہیں بنے گی۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں