&تعلیمی سال 2024 کا آغاز آو بچوں سکول چلیں کے نعرے سیہو چکا ہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

جمعہ 1 مارچ 2024 23:05

Mقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالغنی خان جوگیزئی نے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر یونیسیف حمیداللہ میرزئی ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر دانش جمیل کاکڑ فیلڈ آفیسر NCHD VCD کلیم اللہ خان کاکڑ ہیڈ ماسٹر عبدالغفور کاکڑ ہیڈ ماسٹر حبیب اللہ خان ڈسٹرکٹ منیجر ٹرینینگ کلیم اللہ موسی زئی اور ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران کہ ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں میڈیا ہاوس قلعہ سیف اللہ کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سال 2024 کا آغاز آو بچوں سکول چلیں کے نعرے سے ہو چکا ہے آج یکم مارچ سے تمام تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں اور بچوں کے داخلہ کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ قلعہ سیف اللہ 662 سکولز ہے جس میں EMIS کے مطابق 32901 بچے اور بچیاں داخل ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کی طرف سے ضلع قلعہ سیف اللہ کو 7064 نئے بچوں اور بچیاں کو داخل کرنے کا ٹارگٹ ملا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں اور گھر گھر تک یہ پیغام پہنچا رہے ہیں کہ کوئی بھی سکول عمر کا بچہ /بچی سکول سے باہر نہ رہے بلوچستان میں خواندگی کی شرح 54فیصد ہے جو کہ پاکستان کی کم ترین شرح خواندگی ہے۔ اور خواتین کی شرح خواندگی کی 36 فیصد ہے جو کہ بدقسمتی سے کم ترین شرح خواندگی ہے اس صورتحال میں معاشرے کے ہر فرد نے کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم کم از کم اپنے ضلع کی حد تک شرح خواندگی بڑھائے۔

یونیسیف ہمیشہ کی طرح محکمہ تعلیم کیساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے گزشتہ سال سیلابی صورتحال میں یونیسیف کی کارکردگی قابل داد تھی متعدد سکولوں کو شیلٹر فراہم کئے۔ اس دفعہ مہم میں محکمہ تعلیم یونسیف کی تعاون سے تحصیل اور ضلع کی سطح یر داخلہ مہم واک سینمار کا انعقاد کریں گے اور تمام تحصیلوں میں داخلہ مہم اسپیکر اناونسمنٹ ہوگا اور یونسیف کے SDP سکولز کے 19 سکولوں میں داخلہ مہم واک /سمینار door to Door مہم چلایا جائے گا۔

تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم کی اہمیت اور ضرورت کا پیغام پہنچ جائے اور وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں لا کر اس داخلہ مہم میں شجر کاری مہم بھی ہوگی ہر سکول میں درخت لگائے جائینگے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے پریس بریفنگ کے ذریعے تمام مکتبہ فکر کے افراد سے داخلہ مہم میں حصہ لینے کی استدعا کی ہے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں