مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا خواہاں ہے، مولانا محمد شفیق دولتزئی

پیر 18 مارچ 2024 20:33

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات انتہائی شفاف غیر جانبدارانہ منعقد ہوئے بلکہ رقم کے ذریعہ کوئی ممبر کو نہیں خرید سکا بلکہ تمام منتخب اپرٹیوں کے ممبران صوبائی اسمبلی نے اپنے منشور کے مطابق پارٹی کے نامزد سینیٹروں کو ووٹ دیکر کامیاب کیا گیا جس کا کریڈٹ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور ان کے عاملہ کو حاصل ہے جبکہ عام انتخابات میں دھاندلیوں رقم خرنے ا سلسلہ سینیٹ کے انتخابات میں ان کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے تو بلوچستان میں پی پی پی کے کامیاب سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو، مسلم لیگ (ن) کے دوستین ڈومکی، جمعیت علماء اسلام کے حاجی شکور غیبزئی کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلہ کے سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ، پی پی کے چنگیز جمالی اور اے این پی اور پی پی کے مشترکہ امیدوار ایمل ولی خان کے نامزدگی قابل تحسین ہے اور مولانا عبدالواسع کو ٹکٹ دینا قابل تحسین اقدام ہے جمعیت (س) کا روز اول سے لیکر ااج تک کسی بھی سیاسی و مذہبی پارٹیوں کیساتھ کوئی ذاتی اصول دشمنی اور اختلافات نہیں ہے مگر فروعی اختلافات ضرور ہے جمعیت (س) کا کسی بھی حکمران سے مراعات اور وزارتوں کے حصول کیلئے جنگ اور اختلافات نہیں ہیں۔

انتخابات میں مذہبی ووٹوں کی تقسیم کی بجائے میں نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 3 سے امیدوار کی حیثیت سے جمعیت (ف) کے امیدوار مولانا عبدالواسع کے حق میں دستبردار ہوا۔ میری کوشش ہے کہ تمام اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں