غ*قلعہ سیف اللہ، ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

rقلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک سمینار اور ریلی کا انعقاد ہوا ریلی ڈسٹرکٹ سول ہسپتال قلعہ سیف اللہ سے ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ کے زیرصدارت نکالی گئی ریلی مختلف شاہراوں سے ہوتی ڈی ایچ او آفس میں اختتام پذیر ہوا ہوکر سمینار میں تبدیل ہوا سمینار ڈسٹرکٹ ہلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر تاج محمد صاحب کے زیر صدارت ہوا سمینار سے ڈسٹرکٹ ٹی بی آفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ صاحب ڈسٹرکٹ ٹی بی کواڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمان اور اور ڈسٹرکٹ ہلتھ آفیسر جناب ڈاکڑ تاج محمد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایک مہلک لیکن 100% قابل علاج مرض ہے اور اور صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام سال 2024 میں وزیراعلی بلوچستان محترم سرفراز بگٹی صاحب سیکرٹری صحت بلوچستان محترم عبداللہ خان صاحب ٹی بی بلوچستان کے منیجر محترم جناب ڈاکڑ آصف انور شاہوانی صاحب اور نیشنل ٹی بی پروگرام پاکستان کے پروگرام آفیسر محترم جناب محبوب الحق صاحب اور نیشنل ٹی بی پروگرام بلوچستان کے کواڈینٹر محترم کامران بنگلزئی صاحب کیچ ہدایات کے روشنی میں ایک نئے عزم کے ساتھ ٹی بی کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی ٹی بی کنٹرول اور ہمارے شراکت دار مستعد ہیں اس سال مارچ میں کے مہنے میں ٹی بی سے متعلق لوگوں شعور وآگہی پیدا کرنے اور موثر مہم چلانے کیلئے ابھی سے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کا آغاز کرچکے ہیں جہاں تک ٹی بی کے مرض سے بلوچستان کو پاک کرنا اور قیمتی زندگیوں کا بچانا ہے ہمارا سلوگن بھی یہی ہے کہ اب وقت ہے ٹی بی کے خاتمے کیلئے تاکہ زندگیوں کو بچایا جاسکے ہمارا کام ہیں مسنگ کیسوں کو نکالنا اور انکا خاتمہ کرنا کیونکہ یہی لوگ ٹی بی پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں ایک ٹی بی کا مثبت مریض پورے گھر کو بیماری اور پریشانی میں مبتلا کرسکاتا ہیں اللہ تعالی کے فضل کرم سے ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہم بلوچستان میں ایک نئے عزم اور ولوے کے ساتھ تین سال کیلئے 2024 سے لیکر 2026 تک ایک لائحہ عمل طے کرچکے ہیں تاکہ اس کو قومی سطح پر منسلک کرکے بلوچستان میں اپنے کام کو مزید فعال اور موثر بنائیں انشا اللہ زیرو ٹی بی بلوچستان کا ہدف حاصل کرکے رہیں گے آپ سب کی آمد اور تعاون کا شکریہ۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں