بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد

2 افراد فائرنگ سے قتل، باقیوں پر تشدد کیا گیا ،لیویزحکام کی گفتگو

پیر 12 فروری 2024 16:34

بلوچستان، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد
قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔لیویز حکام کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسزپہنچیں ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام نے کہاکہ ایک لاش کی شناخت ہو چکی ہے جو کہ ایک مقامی تاجر تھا،ان لاشوں کو گزشتہ روز قتل کر کے یہاں ڈالا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، باقیوں پر تشدد کیا گیا تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں