۷نومنتخب وزیر اعظم مسائل کے حل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں گے، مولانا محمد شفیق دولتزئی

افغانستان، ایران کے ساتھ تجارتی کاروبار کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمعیت (س)

اتوار 3 مارچ 2024 20:05

_قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا ہے کہ میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم پاکستان کے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر میں بلکہ بلوچستانی عوام کی طرف سے مبارک باد دیتا ہوں اور امید ہے کہ نئے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ملک میں قیامت خیز مہنگائی اشیاء خوردنی ،پیٹرولیم مصنوعات میں کمی اور ملک میں امن وامان کے مکمل بحالی اور اپوزیشن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور اچھے تعلقات استوار کرنے بلکہ بلوچستان کے اہم مسائل حل کرنے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور افغانستان، ایران کے ساتھ تجارتی کاروبار کو مستحکم کرنے اور چمن بارڈر پر طویل احتجاج کے خاتمے کے لئے افغانستان کیساتھ پاسپورٹ کے خاتمہ اور افغانیوں کو اپنے ملک واپسی کیلئے حکومت افغانستان اور پاکستان مشترکہ طور پر پائیدار حل کیلئے با اختیار جرگہ تشکیل دیدیں تاکہ مسائل کو حل کو ممکن بنایا جاسکے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں