چیف جسٹس آف پاکستان ججزدھمکی آمیز خطوط پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیں، مولانا محمد شفیق دولتزئی

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:51

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی نے کہا ہے کہ ججز کے خطوط اور چیف جسٹس پاکستان سمیت کئی جج حضرات کو دھمکی آمیز خطوط میں ملکی غیر ملکی دشمن عناصر اور اقتدار کے دیوانے شرپسند عناصر ملوث ہے جس کا تحقیقات چیف جسٹس آف پاکستان فل کورٹ کے ذریعہ کیا جائے جس کے باعث بیرونی دنیا میں اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے خلاف اور ملک جمہوری حکومت کے خلاف بدامنی اور ناکامی کے خلاف سبب بن رہا ہے بلکہ غیر جمہوری مطالبات کو طاقت کے ذریعے منوانے کیلئے اعلیٰ عدالتوں کے جج حضرات کو دھمکی آمیز خطوط ارسال کررہے ہیں مگر دشمن عناصر کو معلوم ہونا چاہئے کہ اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج حضرات باعزت غیرتمند اصول پرست آزاد عدلیہ پر یقین رکھنے والے ہیں دھمکی آمیز خطوط سے بالکل مرعوب نہیں ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں عجیب تماشا ہے سیاستدان ان کے نظریات دن بدن تبدیل ہورہے ہیں چونکہ اہم پارٹیاں جو تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک اور دھرنے جلوس کرتے تھے وہ اب ان کے ساتھ اتحاد کررہے ہیں موجودہ جمہوری حکومت کو ناکام کرنے کے لئے منصوبہ بندی اور سازشیں ہورہی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے بلوچستان سے بلا مقابلہ منتخب ہونے والی تمام جماعتوں کے سینیٹرز کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ایوان بالا میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں