بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہے انکو اچھی تعلیم کی بدولت ہی ایک بہترین اور باشعور فرد بناسکتے ہیں ، سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر

منگل 2 اپریل 2024 23:15

؁قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) بچے ملک کے معمار ہے ہم انہیں بہترین تعلیم کی بدولت ہی ایک باشعور اور قابل فرد بناسکتے ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرسکے۔عیوضی اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم صالح محمد ناصر نے گزشتہ روز ضلع قلعہ سیف اللہ کے مختلف اسکولوں کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے باچیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول لوئی کاریز مسلم باغ۔

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نسئی۔بوائز ہائی اسکول نسئی۔بوائز ماڈل ہائی اسکول قلعہ سیف اللہ۔گرلز ہائی اسکول قلعہ سیف اللہ۔گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بندموسی زئی۔مختلف بوائز اور گرلز سیکشن کے دورے کئے اس موقع ڈی سی قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر یاسر بازئی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایجوکیشن اختر محمد کھتران۔ملک محبوب مندوخیل اور دیگر ڈسٹرکٹ آفیسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا بچے ملک کے مستقبل کے معمار ہے انکو اچھی تعلیم کی بدولت ہی ایک بہترین اور باشعور فرد بناسکتے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے انہوں نے غیر حاضر اور لاپرواں اساتذہ کے خلاف تمام ڈسٹرکٹ کے آفیسران کو سختی سے ہدایت جاری کیا کہ جو اساتذہ ڈیوٹیاں سے غیر حاضر ہے انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیانہوں نے کہا کہ ایمانداری سے ڈیوٹیاں کرنے والے اساتذہ کی ہرپلیٹ فارم حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں