ساہیوال‘بل بجلی جمع نہ کرانے پر میٹر اتارنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں کی عوام نے پٹائی کر دی

ایس ڈی او نے ملزما ن کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی

جمعرات 3 مارچ 2016 19:20

ٍ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء) بل بجلی جمع نہ کرانے پر میٹر اتارنے کیلئے جانیوالے واپڈا اہلکاروں کی پٹائی ‘ایس ڈی او نے ملزما ن کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 53/3-R کے رہائشی رضوان اور جاوید نے بجلی کا بل جمع نہ کروایا توایس ڈی او میپکو قادر آباد محمد امین دیال نے دواہلکاروں محمد اصغراور اعجاز اشرف کو میٹر اتارنے کیلئے حکم دیا جب دونوں میٹر اتارکر 56/4 -R پہنچے تو ملزمان نے تشدد کیا اورمیٹر چھین کر انہیں بھگادیا ۔

ایک اورواقعہ 47/5-Lمیں پیش آیا یہاں لائن سپرنٹنڈنٹ احمد فرید اپنے دیگر اہلکاروں عابد علی اورقاسم علی کے ہمراہ محمد بوٹا کے گھر ریکوری کے سلسلہ میں پہنچے تو مذکورہ شخص نے ملازمین کے ساتھ جھگڑا کرتے ہو ئے کار سرکار میں مداخلت کی اورانہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ ایس ڈی او محمد امین دیال نے دو مختلف تھانوں میں ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں