
یوم پاکستان
بدھ 25 مارچ 2015

عبدالرحیم انجان
(جاری ہے)
یوم ِ پاکستان ہمارا قومی تہوار ہے۔جس دن جتنی خوشی منائی جائے ، جتنے بھی شادیانے بجائے جائیں وہ کم ہیں۔آج سات سال کے بعد یوم پاکستان کی ایمان افروز پریڈ دیکھتے ہوئے ، ہوا کی تحریک سے پھولوں کی پتیوں پر لرزنے اور بے گھر ہونے والے شبنم کے قطروں کی طرح، فخر و انّبِساط اور ملّی جذبات نے آنکھ سے کتنے ہی آنسووٴں کو بے گھر کر دیا ہے ۔
ماشا اللہ ! ”جے ۔ایف“ تھنڈر طیاروں کی گھن گرج ، لڑاکا طیاروں کی سلامی ، اور شاید پہلی بار نیوکلیئر میزائل سسٹم کی نمائش نے دل و دماغ پر قومی پرائڈ کا اک عجب سا نشہ طاری کر دیا۔یہ وہی نشہ تھا جو ہماری ساری قوم پر ۶۵ ۱۹ ء ء کی جنگ میں طاری ہو گیا تھا۔ ہمیں اپنے فوجی جوانوں اور اُن کی قوت ایمان پر اتنا بھروسا تھا کہ دشمن کا ڈر یا خوف کسی کو چھو کر بھی نہیں گزرا تھا۔ بلکہ اہلیان لاہور کا نڈر ہونا ہمارے ہوا باز شاہینوں کے لئے مسئلہ بن گیا تھا۔جب بلیک آوٹ کے سائرن بجتے تو لوگ پناہ گاہوں میں چھپنے کے بجائے اپنے گھروں کی چھتوں پر پہنچ جاتے اور ہمارے شاہین دم دبا کر بھاگتے ہوئے دشمن کے طیار و ں پر نشانے ہی باندھتے رہ جاتے ، اہلیان لاہور میں سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے ، کے خوف سے ، دشمن کے طیاروں پر فائر نہ کر پاتے۔ ایک دن نیپا کے آفس میں نیپا کے ڈائریکٹر ایم۔ اے۔کے بیگ کے پاس بیٹھا تھا کہ ُانہیں اُن کے کسی دوست نے فون کیا کہ الفلاح بلڈنگ پر دشمن کے کسی طیار ے نے حملہ کر دیا ہے۔ میں ایسٹرن فیڈرل انشورنس کمپنی میں اپنے بڑے بھائی عبدالقیوم فارانی کے ساتھ انشورنس ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اور ای۔ایف۔یو کا آفس الفلاح بلڈنگ ہی میں تھا۔میں نے فوراً بھائی فارانی ( مرحوم ) کو فون کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دو طیارے یہاں سے گزرے ہیں، گمان یہی ہے کہ ایک انڈین طیارہ تھا، جس کے پیچھے ہمارا طیارہ لگا ہوا تھا،اُن دونوں کی دھمک سے کچھ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ الغرض آج اپنے قابل فخر اور چاق و چو بند جوانوں کی پریڈ دیکھ کر وہی ستمبر ۶۵ والا اپنی قومی طاقت کا نشہ طاری ہو گیا، جو ، چین کی مدد سے تیار کئے گئے ( بڑھاپے نے جہاں اور کئی شعبوں کو متاثر کیا ہے، مثلاً جہاں بیٹھ جاوٴں ، بقول غالب# کے دیوار کی طرح اٹھتا ہوں، یاداشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔چند لمحے پہلے سنے ہوئے طیارے کا نام بھول گیا ہوں۔شاید جے،ایف تھنڈر تھا ) طیارے کے بارے میں جب یہ بتایا گیا کہ یہ طیارہ ہم نے خود چین کی مدد سے بنایا ہے ، تو یہ سن کر اپنی طاقت کا نشہ خوشی و مسرت کے آنسو بن کر آنکھوں میں چھلکنے لگا۔ دوست وہ جو مچھلی پکڑنے کا سامان دے،جو دوست فاقے ٹالنے کے لئے مچھلی دے ، وہ دوست نہیں ، دوستی کے نام پر تہمت ہے۔ مجھے جے۔ایف۔تھنڈر کی موجودگی پر خوشی اس لئے ہوئی کہ وہ ہم نے اپنے ایک دوست کی مدد سے خود بنایا ہے۔ دل سے بے اختیار دُعا نکلی کہ اللہ ہماری عزت کے رکھوالوں اور اُن کی طاقت کو تا قیامت سلا مت رکھے۔آمین۔
پریڈ کی پُر وقار اور انتہائی منظم تقریب کے دوران ایک مقام پر پس پردہ ایک ترانہ بھی پڑھا گیا جس کے چند اشعار ہی یاد رہ سکے ہیں۔
تیرے شہروں کا سکھ تا قیامت رہے
تا قیامت رہے یہ بہارِ چمن
اے میرے وطن اے میرے وطن
تیرے بیٹے تیری آبرو کے لئے
یوں جلائیں گے اپنے لہو کے دیّے
ذوالفقار علی بھٹو کو ایک ایسے قتل کے مقدمے میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔جس میں جسٹس (ر) حلیم کے بقول کوئی گواہی نہیں تھی۔ ہم نے یہاں نکسن کے دور میں امریکی اٹارنی جنرل مسٹر ریمزے کلارک کو بلایا تھا۔جنہوں نے سپریم کورٹ میں بھٹو کے خلاف مقدمے کے ایک چشم دید گواہ کی حیثیت سے کہا تھا۔
” بھٹو کا کیس اگر کسی امریکن عدالت میں چلایا جاتاتو پہلی ہی پیشی پر انہیں با عزت بری کر دیا جاتا۔بھٹو (شہید) کیس کے پینل کے ایک جج جناب دراب پٹیل نے بھی یہی کہا تھا کہ بھٹو کا مقدمہ عدلیہ کے دامن پر ایک بد نما داغ ہے۔
اب ماڈل ٹاوٴن میں کم و بیش چودہ انسانوں کے قتل اور ۸۰ کے قریب لوگوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ عدلیہ کے دامن پر بد نما داغ بن کر ساری قوم کے لئے شرم و ندامت کا باعث بنا ہوا ہے۔میں سرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ انصاف وہ جو نظر آئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عبدالرحیم انجان کے کالمز
-
آئین پاکستان اور اس کی پاسداری
اتوار 12 اپریل 2015
-
پارلیمانی زبان
جمعہ 10 اپریل 2015
-
خانہ کعبہ یا اپنے مفادات کی پاسبانی ؟
ہفتہ 4 اپریل 2015
-
یوم پاکستان
بدھ 25 مارچ 2015
-
قوم کے دکھ کا مداوا کون کرے ؟
پیر 23 مارچ 2015
-
یا اللہ تیرا ہی آسرا ہے
جمعہ 6 مارچ 2015
-
کپتان کی شکست، قوم کی شکست ہے
ہفتہ 24 جنوری 2015
-
مسلم اُمّہ کے اندھے بہرے حکمراں
جمعہ 16 جنوری 2015
عبدالرحیم انجان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.