
خانہ کعبہ یا اپنے مفادات کی پاسبانی ؟
ہفتہ 4 اپریل 2015

عبدالرحیم انجان
(جاری ہے)
اسے مسلمان قوم کی بد بختی ہی کہنا چاہیے کہ مسلم اُمّہ کی آستین کے سانپ صرف سعودی عرب ہی میں نہیں ساری دنیا ہی میں ہیں۔ دو ٹوک انداز میں یہ کہنے کے لئے میں معذرت خواہ ہوں کہ میاں نواز شریف کی مجبوریاں تو ہمارے سامنے ہیں ۔ مشرف نے اُن پر غدار ی کا جو مقدمہ بنایا تھا،جس میں انہیں سزا بھی ہو گئی تھی،صحیح یا غلط اس بحث میں جائے بغیر ،اُس سزا سے انہیں کس نے بچایا تھا؟ذرا سوچیں ۔ اب پھر اُن پر کڑے احتساب کی تلوار لٹک رہی ہے ، بے حساب کرپشن کے علاوہ ماڈل ٹاوٴن کا سانحہ بھی انصاف طلب ہے اور انہوں نے اپنے کسی برے وقت سے بچ نکلنے کے لئے پورے پاکستان کے امن و امان کی قیمت پر افواج پاکستان کو مقدس مقامات کی حفاظت کے نام پر اِس آگ میں جھونک دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کڑے احتساب کی تلوار کے علاوہ ان پر اور اُن کے ساتھی زردار ی پر منی لانڈرنگ کی تلوار بھی لٹکتی رہتی ہے۔جس سے محوظ رہنے کے لئے امریکہ کو راضی رکھنا بھی اُن دو نو ں بڑوں کی مجبوری ہے۔ اس کے علاوہ سعودی خاندان کے ساتھ میاں نواز شریف کے ذاتی سطح کے تعلقات سے سبھی واقف ہیں اور لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ میاں فیملی کی سعودی عرب میں ایک سٹیل مل بھی ہے۔ الغرض میاں صاحب کی مجبوریوں سے تو ہم سبھی واقف ہیں، سوال ہے جنرل راحیل شریف کی کیا مجبوری ہے کہ وہ اپنے جوانوں کو اِس آگ میں جھونکنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں ؟
قرآن پاک میں ایک آیت ہے۔” ابھی تو یہ صرف مسلمان ہی ہوئے ہیں۔ابھی تو ان کا صاحب ایمان ہونا باقی ہے “ مجھے ترجمہ من و عن یاد نہیں ہے لیکن متن یہی ہے۔ لگتا ہے ہم بھی فقط مسلمان ہی ہیں کہ مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہوئے ہیں۔ہم لوگ اللہ اور اللہ کی طاقت پر ایمان کب لائیں گے ؟حضور صلعم پر نزولِ نبوت سے پہلے خانہ کعبہ کے متولی حضور صلعم کے دادا عبد ا لمطلب تھے۔جب انہیں کہا گیا کہ فلاں بادشاہ خانہ کعبہ پر اپنے بہت بڑے لشکر ، جس میں بے شمار گھوڑوں کے ساتھ ساتھ ہاتھی بھی ہوں گے ۔حملہ کرنے آ رہا ہے ۔تو انہوں نے بڑے اطمنان سے جواب دیا۔ ”جس کا یہ گھر ہے اس کی حفاظت وہ خود ہی کر لے گا“پھر اس لشکر پر ابابیل کا کنکریاں پھینکنا اور اُس لشکر کے تباہ ہونے سے ساری دنیا واقف ہے۔ سب سے پہلا سوال تو یہ ہے کہ ایسا کون سا مسلمان ہو گا جو مسلمان بھی ہو گا اور خانہ کعبہ کو تباہ بھی کرے گا۔؟ ہاں مسلمانوں کے اتحاد کے مرکز خانہ کعبہ کو نعوذبا اللہ ! تباہ کرنا اسرائیل کے مشن میں ضرور شامل ہے۔جس کا اس نے اظہار بھی کیا ہے۔لیکن اس گھر کا مالک اسرائیل کے اس مکر ّوہ خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دے گا۔
پاکستان پر مسلط ظل سبحانی کے درباری سعودی عرب کے احسانات گنواتے نہیں تھکتے۔بے شک سعودی عرب کے پاکستان پر بے شمار احسانات ہیں ۔یہاں تک کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بھی سعودی عرب کی مالی امداد شامل ہے۔سعودی عرب پر جب کوئی غیر مسلم طاقت حملہ کرے گی تو ہم سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے دوسری طرف ایران بھی مسلمان ملک ہے اور اس نے بھی ۱۹۶۵ ء ء کی جنگ میں ہمارے ایک پڑوسی کی حیثیت سے ہماری بہت امداد کی تھی۔ہم نے تو یہاں تک سن رکھا ہے کہ ہمارے جنگی طیارے ایران سے اڑ کر ہندوستان پر حملہ کر کے واپس ایران ہی میں آ جاتے تھے۔ آج ہمارے ہاں سے ایران پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہاں کوئی بھی پاکستان کا دوست نہیں ہے، وہاں کے اخباروں میں پاکستان کے بارے میں کبھی بھی کوئی اچھی بات نہیں لکھی ہوتی ۔ جناب والا ! ایران کے اس رویّے میں ہماری امریکہ نوازی کا عمل دخل بھی ہے۔شاہ ایران کئے بعد جب مولانا خمینی آئے تووہ صرف اللہ والے ہی نہیں ، اللہ کی طاقت پر ایمان رکھنے والے مسلمان بھی تھے۔ انہوں نے وائٹ ہاوٴس کو خانہ کعبہ کا مرتبہ دینے سے انکار کر دیا۔بس پھر کیا تھا؟ امریکہ اور ایران کے تعلقات میں تلخی آ گئی۔ ہماری پارلیمنٹ پرلٹیروں کا قبضہ ہے۔بیرونی بنکوں میں سبھی کے اکاوٴنٹس ہیں۔ظاہر ہے یہ لوگ امریکہ کو خوش رکھے بغیر خود پر لٹکتی ہوئی” منی لانڈرنگ“ تلوار سے نہیں بچ سکتے۔ ایران کے ساتھ پائپ لائین کے معایدے کی مثال ہمارے سامن۷ے ہے ۔ ایران کے اخبارات ہمارے بارے میں کوئی اچھی بات کیسے لکھ سکتے ہیں۔سب اہم بات یہ ہے کہ ایران اہل تشیع کا ملک ہے اور ہمارا پڑوسی ہے اور ہمارے ہاں بھی ایل تشیع بہت بڑی تعداد میں ہیں ۔ پانی ہمیشہ ڈہلوان کی طرف بہتا ہے۔ اگر دشمنان ِ اسلام کے پلان کے عین مطابق بات بڑھ جاتی ہے تو پاکستان میں اہل تشیع کے دلوں پر کیا گزرے گی ؟ ملک میں پہلے ہی سے لگی ہوئی فرقہ واریت کی آگ پر کیا یہ حالات تیل کا کام نہیں کریں گے ؟ اس آگ کو کون بجھائے گا ؟
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عبدالرحیم انجان کے کالمز
-
آئین پاکستان اور اس کی پاسداری
اتوار 12 اپریل 2015
-
پارلیمانی زبان
جمعہ 10 اپریل 2015
-
خانہ کعبہ یا اپنے مفادات کی پاسبانی ؟
ہفتہ 4 اپریل 2015
-
یوم پاکستان
بدھ 25 مارچ 2015
-
قوم کے دکھ کا مداوا کون کرے ؟
پیر 23 مارچ 2015
-
یا اللہ تیرا ہی آسرا ہے
جمعہ 6 مارچ 2015
-
کپتان کی شکست، قوم کی شکست ہے
ہفتہ 24 جنوری 2015
-
مسلم اُمّہ کے اندھے بہرے حکمراں
جمعہ 16 جنوری 2015
عبدالرحیم انجان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.