
حضرت بلال بن سعد ایک عظیم تابعی
جمعرات 21 جنوری 2021

ابو حمزہ محمد عمران مدنی
حضرت بلال بن سعدکا سردی دور کرنے کا طریقہ:
حضرت بلال بن سعد تمام ہی رات نماز پڑھتے تھے موسم سرما میں جب ان پر نیند کا غلبہ ہوتا تو اپنے گھر میں موجود پانی کے کنویں میں اپنے کپڑوں سمیت اُتر جاتے حتی کہ ان کی نیند اُڑ جاتی ،ان کے اس عمل پر جب انہیں ملامت کی گئی تو انہوں نے فرمایا :دنیا میں کنویں کا پانی جہنمیوں کے پیپ سے بہتر ہے۔
(جاری ہے)
حضرت بلال بن سعدکے حکمت بھرے اقوال
آپ نے فرمایا :ایسا مت کرنا کہ لوگوں کے سامنے تو تم اللہ کے ولی ہو اور تنہائی میں اس کے دشمن ہو ۔
آپ نے فرمایا :تم دو منہ اور دوزبانوں والے مت بنو کہ لوگوں کے سامنےتم یوں ظاہر کرو کہ تم اللہ سے بہت ڈرتے ہو حالانکہ تمہارا دل اللہ پاک کی نافرمانی کرنے والا ہو ۔
آپ نے فرمایا :جب کوئی شخص چھپ کرگناہ کرتا ہے تو وہ گناہ فقط اسی کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن جب گناہ اعلانیہ کیاجاتا ہے لوگ اسے طاقت کے باوجود روکنے کی کوشش نہیں کرتے تو وہ گناہ سب کو نقصان پہنچاتا ہے ۔
آپ فرمایا کرتے تھے : اے لوگوں! تم کو فنا کے لیے نہیں بلکہ بقا کے لیے بنایا گیا ہے تم مرنےکے بعد ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف منتقل ہوگے جیسا کہ تمہیں باپ کی پشت سے ماں کے رحم کی طرف منتقل کیا گیا پھر ماں کے رحم سے دنیا کی طرف پھر دنیا سے قبر کی طرف اور پھر قبر سے میدان محشر کی طرف پھرمنتقل کیا جاے گا پھر وہاں سےتمہیں جنت یا دوزخ کی طرف تمہیں منتقل کیا جائے گا ۔
آپ فرمایا کرتے تھے : گناہ کو چھوٹا مت جانو بلکہ یہ دیکھو کہ تم کس ذات کی نافرمانی کررہے ہو ۔( تاریخ دمشق ،حرف الباء،۹۷۵بلال بن سعد بن تميم أبو عمرو،ج:۱۰،ص:۴۸۰)
وفات :حضرت بلال بن سعدنے۱۲۰ھ۔ میں وفات پائی۔اللہ پاک ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ہمیں بھی ان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے !
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ابو حمزہ محمد عمران مدنی کے کالمز
-
ماہ رمضان میں کیا کریں
ہفتہ 10 اپریل 2021
-
رسول اللہ ﷺ کا اپنے گھر والوں سے تعلق
پیر 22 مارچ 2021
-
فحاشی و بے حیائی کا معنی و مفہوم
ہفتہ 20 مارچ 2021
-
آزادی مارچ اور صحابیات رضی اللہ تعالی عنہن کا پردہ و شرم وحیاء
بدھ 17 مارچ 2021
-
رسول اللہ ﷺ کے چار یاروں نے بوقتِ وصال کیا کہا ؟
جمعہ 12 مارچ 2021
-
حضرت امام جعفر صادِق
منگل 9 مارچ 2021
-
نبی پاکﷺ کی بعض پیشگوئیاں
بدھ 3 مارچ 2021
-
عطائی ڈاکٹر مسیحا یا قاتل؟
بدھ 24 فروری 2021
ابو حمزہ محمد عمران مدنی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.