دوستوں کا دن

ہفتہ 31 جولائی 2021

Ahtasham Riaz

احتشام ریاض

ویسے تو زندگی میں بہت سارے لوگ آتے اور جاتے ہیں لیکن قابل توجہ بات یہ ہے کہ اپنے رشتہ داروں کے علاوہ کون لوگ ہیں جو زندگی بھر رشتہ قائم رکھتے ہیں۔ یہ پہلی تحریر ہے جسے میں اپنے ایک دوست کے کہنے پر لکھ رہا ہوں۔ اس سے پہلے میں نے کبھی لکھنے کی کوشش نہیں کی۔ مجھے نہیں معلوم کہ نثر لکھنے کا طریقہ کیا ہے ۔ اگر چہ میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ کے ذخیرے نہیں کہ جنہیں لکھتے وقت استعمال کر سکوں ، لیکن امید کرتا ہوں یہ چھوٹی سی دوستی پر لکھی گئی تحریر دوست پسند فرمائیں گے۔


میرا ماننا ہے کہ دوست ہماری سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں۔ ایک خاص رشتہ ہوتا ہے دوستی کا۔ کبھی کبھار تو دوستوں اور رشتہ داروں میں فرق ہی محسوس نہیں ہوتا۔ اگرچہ رشتہ داروں سے خون کا تعلق ہوتا ہے لیکن دوست سے بھی تو دل کا رشتہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


چند باتیں جوسچے دوستوں میں ہوتی ہیں
دوست بھروسہ مند اور وفادار ہوتے ہیں ( اور ہمارے راز دار بھی ہوتے ہے)
ہمارے غموں میں شریک ہوتے ہیں اور اپنی خوشیوں میں یاد رکھتے ہیں۔


کسی بھی معاملے میں مشورہ دینے میں آگے آگے رہتے ہیں۔ ویسے تو ہر کوئی مشورہ دینے کے لیے تیار رہتا ہے لیکن دوستوں میں بھی یہ صفت ہوتی ہے۔
دوست غرض کی خاطر نہیں ہوتے بے غرض ہوتے ہیں، دوستی میں اپنا فائدہ نہیں ڈھونڈتے۔ اس لیے ہمیشہ مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں۔
ہم اداس ہوں تو ہمیں خوش کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کرتے ہیں تاکہ ہمارا دل کسی طرح بہل جائے اور ہم خوش ہوں۔


بعض اوقات جب ہم اندر سے ٹوٹے ہوئے ہوتے ہیں اور ظاہری طور پر مسکراتے ہیں تو دوست ہماری کیفیت سمجھ لیتے ہیں ۔ چہرے پر چاہے جتنی مسکراہٹ سجا لیں دل اداس ہو تو سب سے پہلے دوست پہچان لیتے ہیں۔کیوں کہ دوست ہم سے زیادہ ہم سے واقف ہوتے ہیں۔
ایک اہم خوبی جو سچے دوستوں میں ہوتی ہے وہ یہ کہ دوستوں کی غلطیوں کو معاف کرد یتے ہیں۔ کسی کے سامنے شرمندہ ہونے سے بچا لیتے ہیں۔
ہر وقت اچھا گمان رکھتے ہیں ۔ منفی رائے قائم نہیں کرتے ۔ اور کبھی کسی معاملے میں الجھن ہوتو دوٹوک بات کرکے معاملہ حل کرلیتے ہیں۔
اس سے زیادہ میں لکھ نہیں سکتا اور اگر لکھنے کی کوشش کروں بھی تو شاید سب کو پڑھنے میں بور ہونے لگے۔ اس لیے یہیں پر بس کرتا ہوں ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :