
خاوند کی بیوی کو نصیحتیں
بدھ 9 جون 2021

احتشام ریاض
پہلی نصیحت:
یہ کہ مجھے آپ سے بہت محبت ہے، اس لئے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا، اگر آپ مجھے اچھی نہ لگتیں تو میں نکاح کے ذریعے آپ کو گھر ہی نہ لاتا۔
آپ کو بیوی بنا کر گھر لانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے آپ سے محبت ہے تا ہم میں انسان ہوں فرشتہ نہیں ہوں اگر کسی وقت میں غلطی کر بیٹھوں تو تم اس سے چشم پوشی کر لینا۔ چھوٹی موٹی کوتاہیوں کو نظر انداز کر دینا۔
دوسری نصیحت:
یہ کہ مجھے ڈھول کی طرح نہ بجانا بیوی نے کہا، کیا مطلب؟
اس نے کہا جب بالفرض اگر میں غصے میں ہوں تو میرے سامنے اس وقت جواب نہ دینا۔
(جاری ہے)
مرد غصے میں جب کچھ کہہ رہا ہو اور آگے سے عورت کی بھی زبان چل رہی ہو تو یہ چیز بہت خطرناک ہوتی ہے۔
اگر مرد غصے میں ہے، تو عورت نظر انداز کر جائے اور بلفرض عورت غصے میں ہے تو مرد نظر انداز کر جائے۔
تیسری نصیحت:
یہ ہے کہ دیکھنا مجھ سے راز و نیاز کی ہر بات کرنا مگر لوگوں کے شکوے اور شکائیتیں نہ کرنا، چونکہ اکثر اوقات میاں بیوی آپس میں تو بہت اچھا وقت گزار لیتے ہیں۔ مگر نند کی باتیں ساس کی باتیں فلاں کی باتیں، یہ زندگی کے اندر زہر گھول دیتی ہیں۔ اس لئے شکوے شکائتوں سے ممکنہ حد تک گریز کرنا۔
چوتھی نصیحت:
یہ کہ دیکھنا دل ایک ہے یا تو اس میں محبت ہو سکتی ہے یا اس میں نفرت۔ ایک وقت میں دو چیزیں دل میں نہیں رہ سکتیں۔ اگر خلافِ اصول میری کوئی بات بری لگے تو دل میں نہ رکھنا، مجھے سے جائز طریقے سے بات کرنا، کیونکہ باتیں دل میں رکھنے سے انسان شیطان کے وسوسوں کا شکار ہو کر دل میں نفرتیں گھولتا ہے اور تعلقات خراب ہو کر زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
احتشام ریاض کے کالمز
-
دوستوں کا دن
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
رابطہ اور تعلق میں فرق
بدھ 28 جولائی 2021
-
نکاح سے پہلے بات کرنا کیسا؟
جمعرات 24 جون 2021
-
باپ کا عالمی دن
ہفتہ 19 جون 2021
-
خاوند کی بیوی کو نصیحتیں
بدھ 9 جون 2021
-
بھائی بہن کا انمول رشتہ
بدھ 26 مئی 2021
-
اللہ تعالٰی اور انسان کی محبت
بدھ 19 مئی 2021
-
فطرانہ کی کیفیت
بدھ 12 مئی 2021
احتشام ریاض کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.