
رابطہ اور تعلق میں فرق
بدھ 28 جولائی 2021

احتشام ریاض
استاد مسکرایا اور اس سوال کے جواب دینے سے کتراتے ہوئے صحافی سے پوچھا:
کیا آپ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔؟
شاگرد نے جواب دیا:
جی ہاں سر میں اسی شہر کا ہوں استاد نے پوچھا آپ کے گھر میں کون کون رہتا ہے۔
(جاری ہے)
۔۔؟
شاگرد نے سوچا کہ استاد صاحب میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے اس لیے ادھر ادھر کی مار رہے ہیں بہر حال اس نے بتایا میری ماں وفات پا چکی ہے والد صاحب گھر میں رہتے ہیں، تین بھائی اور ایک بہن ہے اور سارے شادی شدہ ہیں۔
ٹیچر نے مسکراتے ہوئے نوجوان صحافی سے پوچھا تم اپنے باپ سے بات چیت کرتے رہتے ہو۔۔۔؟
اب نوجوان کو غصہ بھی آیا اور کہا جی میں باپ سے گپ شپ کرتا رہتا ہوں استاد نے پوچھا یاد کرو پچھلی دفعہ تم باپ سے کب ملے تھے؟
اب نوجوان نے غصے کا گھونٹ پیتے ہوئے کہا شاید ایک ماہ ہو گیا ہے جب میں ابو کو ملا تھا
استاد نے کہا تم اپنے بہن بھائیوں سے تو اکثر ملتے رہتے ہوگے بتاو پچھلی دفعہ تم سب کب اکٹھے ہوئے تھے اور گپ شپ حال احوال پوچھا تھا۔۔۔؟
اب تو صحافی صاحب کے ماتھے پر پسینہ آ گیا اور لینے کے دینے پڑ گیے وہ سوچنے لگا میں تو استاد کا انٹرویو لینے چلا تھا مگر الٹا استاد میرا انٹرویو لینے لگے ہیں۔۔۔
اس نے ایک آہ بھر کر لمبا سانس لیتے ہوۓ بتایا کہ شاید دو سال ہو گئے جب ہم بہن بھائی اکٹھے ہوئے تھے استاد نے ایک اور سوال داغتے ہوے پوچھا تم لوگ کتنے دن اکٹھے رہے تھے۔۔۔؟
نوجوان نے ماتھے سے پسینہ پونچھتے ہوئے جواب دیا ہم لوگ تین دن اکٹھے رہے تھے۔
استاد نے پوچھا تم اپنے والد کے پاس بیٹھ کر کتنا وقت گزارتے ہو۔۔۔؟
اب تو نوجوان صحافی بہت پریشان ہو گیا اور نیچے میز پر رکھے کاغذ پر کچھ لکھنے لگا۔
استاد نے پوچھا کبھی تم نے باپ کے ساتھ ناشتہ لنچ یا ڈنر بھی کیا ہے۔۔۔؟
کبھی آپ نے ابو سے پوچھا وہ کیسے ہیں۔۔۔؟
کبھی تم نے باپ سے دریافت کیا کہ تمھاری ماں کے مرنے کے بعد اس کے دن کیسے گزر رہے ہیں۔۔۔؟
اب تو انٹرویو کرنے والے صحافی کی آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو برسنے لگے استاد نے صحافی کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ بھائی پریشان شرمندہ مایوس یا اداس ہونے کی ضرورت نہیں مجھے افسوس ہے کہ میں نے بے خبری میں تمھیں ہرٹ کیا اور دکھ پہنچایا لیکن میں کیا کرتا مجھے آپ کے سوال Contact اور connection کا جواب دینا تھا۔۔۔
اب سنو !!!
ان دو لفظوں کا فرق یہ ہے کہ تمھارا contact یا رابطہ تو تمھارے ابو سے ہے مگر connection یا تعلق ابو سے نہیں رہا یا کمزور ہے کیونکہ تعلق یا کنکشن دلوں کے درمیان ہوتا ہے جب کنکشن یا تعلق ہوتا ہے تو آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔۔۔
ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹتے ہیں۔ ہاتھ ملاتے گلے سے لگتے ہیں اور ایک دوسرے کے کام خوشی خوشی سرانجام دیتے ہیں جیسے ایک معصوم بچے کی ماں اس کو سینے سے لگاتی ہے، چومتی ہے بغیر مانگے دودھ پلاتی ہے اس کی گرمی سردی کا خیال رکھتی ہے جب وہ چلنا شروع کرتا ہے تو سائے کی طرح اس کے پاس رہتی ہے تاکہ وہ گر نہ جائے کوئی غلط چیز نہ کھا لے گر پڑے تو اس بچے کو گلے سے لگا کر چپ کراتی ہے۔۔۔
تو میرے پیارے شاگرد آپکے باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ صرف contact یا رابطہ ہے مگر آپ کے درمیان connection یا تعلق نہیں ہے۔۔۔
نوجوان صحافی نے اپنے آنسو رومال سے صاف کیے اور استاد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا سر آپ نے مجھے آج ایک بہت بڑا سبق پڑھا دیا جو زندگی بھر نہیں بھولے گا۔۔۔
آج ہمارے معاشرے کا یہی حال ہے کہ ہمارے آپس میں بڑے رابطے ہیں مگر کنکشن بالکل نہیں۔۔۔
آج فیس بک پر ہمارے پانچ ہزار فرینڈز ہیں مگر حقیقی زندگی میں ایک بھی نہیں۔ آج ہم صبح سویرے سیکڑوں دوستوں کو گڈ مارننگ کہہ کر بغیر خوشبو کے پھول بھیجتے ہیں حقیقی زندگی میں ایک پھول کی پتی بھی نہیں ملتی آج ہم تمام لوگ اپنے کاموں میں مصروف ہیں اور کاغذ کے بے خوشبو پھولوں کی تصویروں سے دل بہلاتے ہیں۔۔۔
کسی عزیز کے بچھڑنے پہ چند تعزیتی الفاظ اور رشتوں کے سارے تقاضے پورے کر کے ہم سرخرو ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احتشام ریاض کے کالمز
-
دوستوں کا دن
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
رابطہ اور تعلق میں فرق
بدھ 28 جولائی 2021
-
نکاح سے پہلے بات کرنا کیسا؟
جمعرات 24 جون 2021
-
باپ کا عالمی دن
ہفتہ 19 جون 2021
-
خاوند کی بیوی کو نصیحتیں
بدھ 9 جون 2021
-
بھائی بہن کا انمول رشتہ
بدھ 26 مئی 2021
-
اللہ تعالٰی اور انسان کی محبت
بدھ 19 مئی 2021
-
فطرانہ کی کیفیت
بدھ 12 مئی 2021
احتشام ریاض کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.