
جمہوریت کے لیئے جرنیل چاہیے
اتوار 1 جنوری 2017

عمار مسعود
(جاری ہے)
ہمارے ہاں حکمرانوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
ڈکٹیٹر ز کی بات کی جائے تو انہیں ہر دور میں جمہوریت کا دورہ پڑتا ہے۔ ایوب خان کی بنیادی جمہوریت کا ماڈل ، ضیاء الحق کا ریفرینڈم اور پھر مجلس شوری کا قیام ، پرویز مشرف کا ریفرینڈم اور مسلم لیگ ق کی حکومت اس ضمن میں بہت قبیح مثالیں ہیں۔ان مثالوں نے جہاں ملک کے چہرے کو داغدار کیا وہاں سیاست اور جمہوریت کے بنیادی مقاصد کو اس طرح تہہ تیغ کیا کہ جمہوریت کا نعرہ بے معنی اور بے مقصد بنتا گیا۔ہر ڈکٹیٹر شپ میں کمزور سیاسی مہروں پر ہاتھ رکھا گیا جنہوں نے اس غیر جمہوری تائید کو نعمت مترقبہ سمجھا اور کھل کر کھیلا۔ دہائیوں کے بعد جب جمہوریت کی باری آئی تو سیاستدانوں کے سر پر امکانی مارشل لاء کی تلوار لٹکتی رہی۔ اگر مارشل لاء نہیں لگتا تو پس پردہ محلاتی سازشیں ہر دور میں زور پکڑتی رہیں۔ خفیہ ہاتھ جمہوریت کو کمزور کرتے رہے۔ مزید اختیارکی فرمائشیں سامنے آنے لگتی ہیں۔ماضی کے جمہوری ادوار میں و قفے وقفے سے حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہیں مگر جمہوریت کی اقدار اس معاشرے میں نہ پنپ سکیں۔ سیاست دان آنے والی آمریت کے خوف سے ترقی کے طویل المدت منصوبوں پر توجہ نہ دے سکے اور جلدی جلدی میں جس کے ہاتھ جو لگا وہ لے اڑا۔
یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ جمہوریت کوئی جذباتی انقلاب نہیں ایک نظام ہے جو دھیرے دھیرے افراد، اداروں اورعمومی رویوں میں سرایت کرتا ہے۔اس کے ثمرات کے لیئے صبر کرنا پڑتا ہے۔اس کی کجیاں دور کرنے کے لیئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
اس ابتدائی گفتگو کے بعد اب مسئلے کے حل کی جانب آنا چاہیے۔مسئلہ اس ملک کا ایک ہی ہے ۔ سول ملٹری تعلقات۔اب ہمارے پاس مدتوں کے بعد موقع ہے۔ جمہوریت کی ٹوٹی پھوٹی گاڑی کو ایک ناہموار راستے پر چلتے چلتے قریبا نو سال ہو گئے ہیں جو ہماری تاریخ کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔ اب لوگوں نے ترقی کے منصوبوں کی جانب سوچنا شروع کر دیا ہے۔ اس جمہوریت کا پہلا دور کرپشن کا شاہکار تھا، دوسرا دور پہلے سے بہت بہتر ہے مگر بہت سا کام ابھی باقی ہے۔ توقع کرنی چاہیے کہ اگر دو ہزار اٹھارہ میں انتخابات وقت پر جمہوری طریقے سے ہوئے تو اگلا دور اس سے بھی بہتر ہوگا۔ توقع کرنی چاہیے کہ حکمرانوں کو ووٹ کی خاطر خادم بننا ہو گا۔ یہ خوش گمانی یک طرفہ ہے ۔ مسئلہ اس وقت حل ہو گا جب آمریت کی تلوار کا خوف مٹے گا۔ جب سازشی عناصر سازشیں روک دیں گے۔ جب خفیہ ہاتھ بے نقاب ہو جائیں گے۔
قصہ مختصرہمیں جمہوریت کی بقاء کے لیے ایک ایسے جرنیل کی ضرورت ہے۔ جو مادر ملت کو شکست دے کر فاتح نہ کہلائے، جو ذاتی مقاصد کے لیئے سیاست پر مذہب ی ملمع کاری نہ کرے، جو نوے دن کا کہہ کر گیارہ سال اقتدار سے چمٹا نہ رہے ۔ جسے ارکان اسمبلی کی شبینہ داستانیں سننے میں دلچسپی نہ ہو، جو پارلیمان کو بلڈی سویلین نہ کہتا ہو، جس کے دل میں فیلڈ مارشل بننے کی خواہش نہ جوش مارتی ہو، جو اس ملک کے سہمے ہوئے عوام کو مکے نہ دکھاتا ہو، جو اکبر بگٹی جیسے حریفوں کو بموں سے ہلاک نہ کرتا ہو،جو سیا ستدانوں کوغدار نہ سمجھتاہو، جوعدلیہ کو گھر کی لونڈی نہ سمجھے۔ جو چیف جسٹس کو سرعام برطرف نہ کرے۔ جس کو میڈیا میں ذاتی تشہیر کا شوق نہ ہو۔جس کے دل میں توسیع کی کوئی خواہش نہ ہو،جو دھرنوں جیسی مکروہ حرکت کا ایمپائر بننا قبول نہ کرے ، درحقیقت ہمیں جمہوریت کی بقاء ، ملک کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیئے ایسا جرنیل چاہیئے جوجمہوریت پر پورے تین سال تک یقین رکھے، جو اداروں کا احترام کرے، جو محلاتی سازشوں اور شرارتوں کا قلع قمع کرے ، جوخود بھی پر اعتمادہو اور جوجمہوری اداروں پر بھی اعتبار کرے ، جو فوج کو سیاست سے الگ رکھے ،، جو خفیہ ہاتھوں کے سیاسی ونگ کو بند کر دے، جو وزیر اعظم کو احترام دے، کابینہ کے فیصلے تسلیم کرے، ہمیں ایسا جرنیل درکار ہے ،جو جمہوریت پر شب خون نہ مارے، جو عوام کے ووٹ کا احترام کرے ۔ تین سال عزت سے گزارے اور کامرانی سے رخصت ہو۔ جس کے جانے کے بعد بھی اس کے حق میں لوگ دعا کریں ، جس کا اس ملک کے عوام صدق دل سے شکریہ ادا کریں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عمار مسعود کے کالمز
-
نذرانہ یوسفزئی کی ٹویٹر سپیس اور فمینزم
پیر 30 اگست 2021
-
گالی اور گولی
جمعہ 23 جولائی 2021
-
سیاسی جمود سے سیاسی جدوجہد تک
منگل 29 جون 2021
-
سات بہادر خواتین
پیر 21 جون 2021
-
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے نام ایک خط
منگل 15 جون 2021
-
تکون کے چار کونے
منگل 4 مئی 2021
-
نواز شریف کی سیاست ۔ پانامہ کے بعد
بدھ 28 اپریل 2021
-
ابصار عالم ہوش میں نہیں
جمعرات 22 اپریل 2021
عمار مسعود کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.