
حیات بخش
ہفتہ 11 نومبر 2017

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
طب کی دنیا میں بعض اوقات کسی انسان کی زندگی بچانے کے لئے عضا کی منتقلی آخری چارہ کار رہ جاتا ہے۔ خون کی منتقلی تو اب ایک عام سی بات ہے جبکہ مختلف ا عضا انسانی جن میں گردے، جگر، لبلبہ، دل اور دل کے والو، پھیپھڑے، سفیدہ چشم اور قرنیہ، ہڈی کا گودا اور جلد شامل ہیں، ان اعضا کی منتقلی سے ضرورت مند انسان کی جانیں بچا ئی جاسکتی ہیں۔ اعضا کے عطیہ کے حوالے سے سماجی اور مذہبی حوالوں سے بحث بھی سامنے آتی ہے۔ ابتداء میں خون کی منتقلی کا عمل شروع ہوا تو ہمارے علماء نے اسے ناجائیز قرار دیا لیکن اب وہ مخالفت نہ صرف مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے بلکہ علماء بھی ضرورت پڑنے پر اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی صورت حال ا عضا کے کی منتقلی کے حوالے سے ہے اگرچہ اب آنکھوں، جگر اور گردوں کی منتقلی کے بارے میں مذہبی حلقے نرم رویہ اختیار کرچکے ہیں لیکن پھر بھی موت کے بعد اپنے اعضا کے عطیہ کے حق میں فضا مکمل طور پر ہموار نہیں۔ باشعور اور جدید مسائل کا ادراک رکھنے والے علماء اس کے مخالف نہیں۔ سوچنے بات یہ ہے کہ قرآن حکیم ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ اگر کوئی شخص اپنے انتقال کے بعد اپنے جسم کے حصہ کے عطیہ سے کسی اور انسان کا نئی زندگی دے سکتا ہے تو اسے یہ ضرور کرناچاہیے۔ موت کے بعد اس جسد خاکی نے آخر کار خاک میں ہی ملنا ہے اور باقی انسان کی روح رہ جاتی ہے تو پھر کیا ہی اچھا ہے کہ اپنے جسم کو رزق خاک بنانے کی بجائے کسی دوسرے کی آنکھوں کا نور یا کسی کی سانس اور دھڑکن بن کر حیات آفرین کام کرنا چاہیے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ جو بھی نئی سائنسی تحقیق ہے ، ہمارے مذہبی حلقے ابتداء میں اس کی مخالفت کرتے ہیں لیکن وقت گذرنے کے بعد نہ صرف مخالفت ختم ہوجاتی ہے بلکہ اسے خود بھی اختیار کرلیتے ہیں۔جو دین انسانی جان کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور اسے واجب الاحترام قرار دیتا ہے وہ کیوں نہ چاہے گا کہ کسی دوسرے کی زندگی کا چراغ روشن نہ کیاجائے ۔ اگر ہم مرنے کے بعد بھی کسی کی زندگی بچانے کے کام آسکتے ہیں تو اس سے بڑی کوئی اور نیکی کیا ہوگی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.