وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
(جاری ہے)
اوورسیز پاکستانیوں کی سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے حوالے سے جب کمشنر شکایات برائے اورسیز پاکستانیز ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت کی ہدایات کے مطابق ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کا ازالہ کرنے کبھی تساہل نہیں کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ بیرو نی مما لک میں مقیم 95 لا کھ سے زائد پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں ”سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز“ کے نام سے ایک شعبہ الگ سے بھی کام کر رہا ہے جس کی رپورٹ کے مطا بق بیرونی مما لک میں قا ئم پا کستانی مشنز اور سفارتخانوں نے گز شتہ10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی11 ہزار سے زائدشکا یات پر کارروائی کی اور پا کستان کے تمام بین الا قوا می ہو ائی اڈوں پر قا ئم کئے گئے ”یکجا سہو لیا تی مراکز“ پر 27376 شکایات کا مو قع پر ہی ازالہ کیا گیا جب کہ”سہولیاتی کمشنر“ کے دفتر میں برا ہ راست 590 شکایات موصول ہو ئیں جن پر بر وقت کا رروائی کر کے اوورسیز پاکستا نیوں کے مسا ئل حل کئے گئے۔
وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کی جاری کردہ معلومات کے مطابق رواں سال2021 ء میں کورونا کے سبب دفا تر میں کام متا ثر ہو نے کے با وجود وفاقی محتسب سیدطاہر شہباز کی طر ف سے متعا رف کر ائی گئی نئی حکمت عملی اور جد ید ٹیکنا لو جی کے بھر پور استعمال کے با عث اب تک یعنی گز شتہ10 ماہ کے دوران90 ہزار سے زائد شکا یات رجسٹر ڈ ہو چکی ہیں جن میں سے 84ہزار سے زائد کے فیصلے کئے جا چکے ہیں جب کہ بقایا شکا یات پر کا رروائی جا ری ہے۔ وفاقی محتسب نے شکایت کنند گان کو ان کے گھر کے قریب انصاف فرا ہم کر نے کے لئے ایک نیا پروگرام بھی شروع کررکھا ہے جس کے تحت وفاقی محتسب کے تفتیشی افسران خود تحصیل اور ضلعی صدر مقامات پر جا کر عوام النا س کو ان کے گھر وں کے قر یب مفت اور فوری انصاف فراہم کررہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت اب تک اس سال چھ ہزار سے زائد شکا یات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔۔ واضح رہے کہ شکا یات کی یہ تعداد پہلے بیان کی گئی عمو می شکایات کی تعداد کے علاوہ ہے۔اسی طر ح ”قو می کمشنر برا ئے اطفال“ کے نام سے ایک اور الگ شعبہ سینئرایڈ وائزر اعجاز احمد قر یشی کی زیر نگرا نی کام کر رہا ہے جو بچوں کے مسا ئل کے حل کے لئے ہمہ وقت سرگرم عمل رہتا ہے اور یو نیسف کے تعاون سے بچوں کے مسا ئل اور سا ئبر کرا ئمز کے حوالے سے پروگرام تر تیب دیتا رہتاہے۔
جون 2021 ء میں وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں صدر پا کستان ڈا کٹر عا رف علوی کی آمد کے مو قع انہیں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ لو گوں کو مفت انصاف فرا ہم کر نے کے لئے وفاقی محتسب سیکرٹر یٹ کی طر ف سے کئی نئے اقدام بھی اٹھائے گئے ہیں جن میں علاقا ئی دفا تر کھو لنے اور دور دراز کے علاقوں مثلاً سبی، خضدار، لو را لا ئی میں نئے ”شکایات سیل“کا قیام بھی شا مل ہے۔ صدر پا کستان نے نہ صرف ادارے کی کا رکر دگی کو سرا ہا بلکہ بڑ ے پر زور الفاظ میں وفاقی محتسب کی تحسین کر تے ہو ئے اس ادارے کو مز ید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی محتسب جناب سیدطاہر شہباز کی سربراہی میں اس ادارے کا کارکردگی قابل تعریف ہے۔ یہ امر خوس آئند ہے کہ ملک میں ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں سے عوام کو سرکاری محکموں کے خلاف شکایات پر فوری اور مفت انصاف مل رہا ہے۔ کمشنر شکایات برائے اورسیز پاکستانیز جناب ڈاکٹر انعام الحق جاوید بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے شکایات کا ازالہ کے لئے قابل تحسین کام کررہے ہیں۔ ایسے اداروں کی بہتر کارکردگی سے جہاں ایک طرف اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوں گے وہیں ان کا ملکی اداروں پر اعتماد بڑھے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.