
تین روز برلن میں۔ آخری قسط
منگل 29 مئی 2018

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
مشاعرہ کی نشست کی نظامت مدبر آسان نے بہت خوبصورتی سے ادا کی۔ وہ خود بھی ایک ابھرتے ہوئے شاعر ہیں۔ برمنگھم سے مہمان شاعرہ نغمانہ کنول نے مشاعرہ کی صدارت کی جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر خواجہ اکرام، علی حیدر عابدی، طاہرہ رباب اور مایہ حیدر تشریف فرما تھیں۔ اس یادگار مشاعرہ میں جن شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ان میں محمد ارشاد، عامر عزیز ، مایہ حیدر ، نغمان سرفراز ، مزمل لطیف، شاہ جی، سرور غزالی ،ذاکر رضوی ، انور ظہیر رہبر ، خواجہ حنیف تمنا ،اقبال حیدر،جمیل احسن، سید علی حیدر عابدی اور عارف نقوی شامل تھے۔ جناب عارف نقوی نے اپنے کلام کا آغاز بچوں کے لیے لکھی گئی ایک خوبصورت نظم سے کیا جسے بہت پسند کیا گیا۔طاہرہ رباب نے جب مترنم آواز میں اپنا کلام پیش کیا تو حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ شعر و سخن میں شرکاء کی گہری دلچسپی اس حقیقت کی مظہر ہے کہ برلن کی ادبی تنظیموں نے اردو کے فروغ کے لیے خوب کام کیا ہے۔ صدر مشاعرہ نغمانہ کنول ایک طویل عرصہ سے برمنگھم میں مقیم ہیں اور ان کے بارہ شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ مشاعرے کا اختتام ان کے خوبصورت اور دلنشین کلام سے ہوا۔ تقریب کے میزبان سرورغزالی نے تمام شرکاء خصوصاََ دور دراز سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا بہت شکریہ ادا کیا۔ ادبی نشست میں کتابوں کی نمائش بھی گئی جس میں شرکاء نے گہری دلچسپی لی۔ بزم ادب برلن اور پاکبان انٹرنیشنل کے مدیر اور مقامی صحافی جناب ظہور احمد کی جانب سے ایک مقامی ریستوران میں مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا۔پرتکلف عشائیہ میں سرورغزالی اور ان کی اہلیہ نغمہ تبسم، مقامی صحافی مطیع اللہ ، سہیل انور خان اور دیگر شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر رضوان سے عربی زبان وادب کے حوالے سے بعض شرکاء نے سوالات کیے جن کے انہوں نے تسلی بخش جوابات دئیے ۔خوردونوش کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ رات گئے جاری رہا اور پھر سب شرکاء دوبارہ کہیں اور ملنے کی خواہش کے ساتھ رخصت ہوئے۔ اس طرح کی محافل یورپ میں اردو ادب کے فروغ کے ساتھ ہماری تہذیب و تمدن اور درخشاں روایات کو آگے بڑھانے کا باعث ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے لکھنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لکھیں تاکہ ادبی محافل میں ہماری نوجوان نسل کی بھی دلچسپی پیدا ہو۔ برلن میں تین دن کا یہ قیام بہت یاد گار تھا اور ہمیشہ یاد رہے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.