اشتہار برائے غلام الناس
جمعرات دسمبر

اعظم پیرزادہ
خبردار : نقالوں سے ہوشیار
شخصیت پرست اور غلام ذہن عوام الناس متوجہ ہوں.
(جاری ہے)
آپ لوگوں کی بھر پور ڈیمانڈ پر پارٹی لے کر آئی ہے آپ کے لیے بالکل اصلی اور نسلی خالص بےنظیر بھٹو شہید. جن میں وہ تمام اوصاف اور خصوصیات موجود ہیں جن کی بنیاد پر آپ اب ان کو اپنا لیڈر اور راہبر مان سکتے ہیں.
لیڈر کی تلاش میں اب آپ کو اپنے ساتھ کے غلام اور کم ذات لوگوں اور پارٹی عہدیداروں کی طرف دیکھنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے. نیز لیڈرز کی تیاری اور پیداوار کے جملہ حقوق بحق بھٹو ضبط ہیں. پارٹی کی طرف سے پیش حکومت ہے نئی بے نظیر بھٹو المعروف محترمہ آصفہ بھٹو زرداری.نوٹ : پارٹی کی کوئی اور زنانہ پیشکش نہیں ہے سو ایسی تمام خواتین لیڈران سے دور رہیں جو حلیہ یا انداز بنا بنا کر بےوقوف اور غلامانہ سوچ کے لوگوں کو مزید بے وقوف بنا سکیں.
پارٹی کی بالکل اصلی اور پیش کردہ لیڈر کے اندر موجود تمام اوصاف اور خصوصیات درج ذیل ہیں:
اول- موصوفہ شہید ماں کی طرف سے بھٹو کی صاحبزادی ہیں.
دوم- موصوفہ کی تربیت ان کی شہید بھٹو ماں نے کی تھی.
سوم- موصوفہ ہو بہو اپنی شہید ماں کی طرح دکھتی، چلتی اور بولتی ہیں.
چہارم- موصوفہ کی لاعلمی کا بھی وہی عالم ہے جو انکی شہید والدہ کو بوقت تاج پوشی تھا.
پنجم- موصوفہ نے بھی اپنی پہلی تقریر میں سلام دعا کے بعد زوردار آواز میں جئے بھٹو کہا ہے. اور باقی کی مکمل تقریر میں بھی بھٹو کی مالا جپی گئی ہے.
ششم- موصوفہ کا بھی اب تک کا سارا وقت ملک سے باہر ملک سے لاتعلقی میں ہی گزرا ہے.
ہفتم- موصوفہ کے متعلق بھی پارٹی حلفا کہتی ہے کہ موصوفہ کی شادی چاہے چوہدریوں، زرداریوں یا افغانیوں میں ہو جائے اولاد ان شا اللہ بھٹو ہی پیدا ہوگا.
ہشتم- موصوفہ چونکہ پیدائشی حق حکمرانی لے کر پیدا ہوئی ہیں سو ان کی گزشتہ زندگی، قابلیت اور اہلیت پر کوئی بھی بات شہید والدہ کی ذات پر حملہ تصور کی جائے گی. اللہ معافی
حرف آخر: تمام بھائیو، بہنو اور بزرگو! آپ سب پر لازم ہے کہ بی بی شہید کی وارث اور بھٹو خاندان کی نمائندگی کا حق رکھنے والی اپنی نئی لیڈر کو آنکھیں بند کر کے پوجا شروع کردیں اور روز قیامت شہید بی بی کے سامنے شرمندہ نہ ہوں. مزید تمام لفافی، بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ اپنے لفائف (وظائف) کا حق ادا کریں اور اصلی اور نسلی بھٹو کی پیروی پر پڑھے لکھوں کو آمادہ کریں. جلسہ، معاف کیجئے گا اشتہار ختم ہوا. جئے بھٹو......
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
Your Thoughts and Comments
Urdu Column Ishtehar Baraye Ghulam Un Nas Column By Azam Peerzadah, the column was published on 03 December 2020. Azam Peerzadah has written 4 columns on Urdu Point. Read all columns written by Azam Peerzadah on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.