
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- بابر سلیم نایاب
- صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور نا اہل پنجاب ایگزامینشن کمیشن
صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور نا اہل پنجاب ایگزامینشن کمیشن
بدھ 19 فروری 2014
بابر سلیم نایاب
(جاری ہے)
یہ لکھتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ہے اور سر شرم و ندامت سے جھک جاتا ہے کہ اسلامی ریاست پاکستان میں وقتا فوقتا کبھی ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ جن پر ہمارے ماں باپ قربان اُن کی شان اقدس میں الله معاف فرمائے گستاخی کی جاتی ہے تو کبھی چاند ستاروں کی طرح روشن صحابہ کرام جو تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اُن کی شان اقدس میں گستاخی جیسا رزیل اور بد نما کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ شرمناک فعل کا ارتکاب محکمہ تعلیم پنجاب کی چھتری نیچے ہو رہا ہے مورخہ گیارہ فروری کو آٹھویں جماعت کے اُردو کے پرچے میں واضح طور پر حضرت عمر فاروق کی شان اقدس میں گستاخی جیسے غلیظ سوالات کیے گئے وہ عظیم صحابی جن کی عظمت اور عدل و انصاف کی گواہی بدترین کافر بھی دیتے ہیں ہر مسلمان جسکے دل میں رتی برابر بھی ایمان کی شمع جل رہی ہے وہ اس ہولناک واقعہ پر سخت اشتعال میں ہے اور اس سلسلے میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے شدید ترین مذمت کی گئی ہے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اور ارباب اختیار جن کی آنکھوں میں غفلت کی پٹی بندھی ہوئی ہے اُن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن جسکے تحت یہ اُردو کا پرچہ ہوا ہے جس نے یہ پرچہ بنایا ہے اور جس کمیٹی نے یہ اُردو کا پرچہ باقاعدہ منظور کیا ہے اُن کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اس قسم کی دل آزاری کی حرکتیں کر کہ اسلام دشمن طاقتیں ہمارے بچوں میں بدگمانی اور دین اسلام کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہیں جو میرے الله نے چاہا تو کبھی پوری نہ ہوں گئی یہاں سوا ل یہ پیدا ہوتا ہے اتنا بڑ ا واقع ہو جانے کے بعد ابھی تک سیکڑری تعلیم یا وزیر تعلیم اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیااگر ریاضی کا پرچہ لیک آوٹ ہونے پر نوٹس لیا جا سکتا ہے اور ریاضی کا پرچہ دوبارہ لیا جا سکتا ہے تو پھر اُردو کا پرچہ کیوں نہیں ؟
افسوس اور حیرت کا مقام ہے مسلمانوں کے جذبات برُی طرح مجروح ہوئے ہیں اور حکومت کو کوئی فکر نہیں مطلب فکر تب ہوتی ہے جب عوام اشتعال میں آ کر اپنے فیصلے خود کرنے لگے پھر چیخ چیخ کر کہا جاتا ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نا لیا جائے خدارا آج ہمیں ہمار ایمان ٹٹولنے کی ضرورت ہے آخر ہم اتنے بے حس کیوں ہوتے جا رہے ہیں اسلام دشمن لوگ ہمارے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور ہم صرف بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں میری وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے خدارا آپ اس ہولناک واقع کا نوٹس لیں اور اس قسم کی مکروہ بدترین سازشیں کرنے والوں کو مقام عبرت بنا دیں تا کہ پھر کبھی کوئی ایسی غلیظ حرکت کرنے کی کوشش نہ کر سکے ورنہ پھر کوئی مسلمان اپنے ایمانی جذبات میں ا ٓکر کچھ بھی کر سکتا ہے اور پھر اُس کا زمہ داری صرف حکومت وقت پر ہو گئی
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
بابر سلیم نایاب کے کالمز
-
حرمت رسول پر جان بھی قربان
منگل 27 اکتوبر 2020
-
انسان اور انسایت
منگل 26 فروری 2019
-
مذہبی انتہا پسندی بمقابلہ سیکولر انتہا پسندی
منگل 4 جولائی 2017
-
پاکستان کی بہادر خواتین
منگل 2 مئی 2017
-
تحریک طالبان پاکستان اور سانحہ پشاور
جمعرات 18 دسمبر 2014
-
صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور نا اہل پنجاب ایگزامینشن کمیشن
بدھ 19 فروری 2014
-
بے روزگاری کا طوفان
پیر 9 دسمبر 2013
-
تحریک طالبان پاکستان یا تحریک راہندوستان ؟
منگل 23 جولائی 2013
بابر سلیم نایاب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.