
انسان اور انسایت
منگل 26 فروری 2019
بابر سلیم نایاب
(جاری ہے)
مکاری چالاکی کو سمجھداری سمجھا جاتا ہے ہماری سوسائٹی تقسیم ہو چکی ہے ہم سب ایک ایسی کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں جو صرف آسائشوں سے لبریز ضرور ہے مگر کامیابی یہ نہیں بلکہ درحقیقت کامیابی وہ ہے جس میں الله کو سچے دل سے راضی کیا جائے ۔
کسی غریب کی مدد کی جائے کسی بے کس بے بس کے آنسوؤں کو اپنے دامن میں سمیٹا جائے کسی یتیم کا آسرا بنا جائے کسی مسکین کا بازوبنا جائے روتے ہوئے کو ہنسایا جائے صرف محبت بانٹی جائے اس کو ہم کامیابی کہ سکتے ہیں آج عبدالستاد ایدھی مرحوم اور ان جیسے اچھے انسانیت سے پیار کرنے والے لوگوں کو یاد کرنے والے لاکھوں کرورڑوں لوگ ہیں کیونکہ آفاقی اصول ہے کہ کر بھلا ہو بھلا جب ہم لوگوں کا بھلا بغیر کسی مفاد کے کرتے پھریں گئے تو الله کریم اپنے فضل کرم سے ہماری مدد فرمائے گا اور ہمارے مرنے کے بعد بھی لوگوں کی زبانوں پر ہمارا نام ایک اچھی پہچان بن کر زندہ رہ جائے گا زندگی تو انتہائی مختصر ہے ہمیں نہیں اندازہ کہ اگلے پل کی سانسیں ہمارے نصیب میں ہیں یا نہیں تو آج سے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کی کوشش کریں اور زندگی کا اطمینان جہاں الله کے ذکر میں پنہاں ہے وہاں لوگوں کی مدد لوگوں کے ساتھ حسن سلوک میں بھی پوشیدہ ہے ہم کبھی کسی انسان کی مدد کرتے ہیں تو وہ جو اطمینان ہمارے دل کو ملتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں ۔
اپنے حسد نفرت اور تعصب کی چادر کو اپنی آنکھوں اور د ل سے ہٹا کر دیکھیں تو اندازہ ہو گا زندگی تو بہت خوبصورت ہے ہم خوبصورتی کو ناجانے کہاں ڈھونڈتے پھرتے ہیں جبکہ وہ تو ہمارے دل میں ہے بس زرا اسے ٹٹولنے کی ضرورت ہے ظاہری خوبصورتی خوبصیری کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتی ۔انسانیت ہمددری اگر کسی مسلمان میں نہ ہو تو وہ مسلمان ہی نہیں بلکہ انسان بھی نہیں مومن تو وہ ہے جو چیونٹی کو بھی تکلیف نہ دے احساس سے عار ی لوگ ناکامی و نامرادی ہے پاتے ہیں سخت دل آدمی اور پتھر میں بھلا کیا فرق ہے نرم دل انسان اور پھول میں بھلا کیا فرق ہے پھولوں کی طرح خوشبو بکھیرو اگر پھول نہیں بن سکتے تو کانٹے بھی نہ بنو الله پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں میں رحم پیدا فرمائے ایک دوسرے کا احساس کرنے والا بنائے ایک دوسرے کے دکھوں کا مداوا کرنے والا بنائے ہماری زندگی کا آغاز ایمان کی حرارت اور محبت سے ہو اور ہماری زندگی کا انجام بھی ایمان کی چاشنی اور انسانیت کی بلندی پر ہو ۔آمین
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
بابر سلیم نایاب کے کالمز
-
حرمت رسول پر جان بھی قربان
منگل 27 اکتوبر 2020
-
انسان اور انسایت
منگل 26 فروری 2019
-
مذہبی انتہا پسندی بمقابلہ سیکولر انتہا پسندی
منگل 4 جولائی 2017
-
پاکستان کی بہادر خواتین
منگل 2 مئی 2017
-
تحریک طالبان پاکستان اور سانحہ پشاور
جمعرات 18 دسمبر 2014
-
صحابہ کرام کی شان میں گستاخی اور نا اہل پنجاب ایگزامینشن کمیشن
بدھ 19 فروری 2014
-
بے روزگاری کا طوفان
پیر 9 دسمبر 2013
-
تحریک طالبان پاکستان یا تحریک راہندوستان ؟
منگل 23 جولائی 2013
بابر سلیم نایاب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.