
خوشخبری۔کورونا ویکسین ان پاکستان
اتوار 6 ستمبر 2020

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جولائی سے ایسے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کر دیاتھا جو کورونا ویکسین ٹرائل میں شریک ہونا چاہتے تھے۔ ویکسین کے ٹرائل کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی اور چین کی کن منگ ہیلتھ یونیورسٹی کے اشتراک پاکستان نے کام کیا۔دونوں یونیورسٹیز کی طرف سے دس ہزار افراد مانگے گئے تھے ہیں جس کے لیے پاکستان نے مئی میں رجسٹریشن کا آغاز کر دیاتھا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی انتظامیہ کے مطابق پہلے ہی دن دوہزار سے زائد افراد کے ناموں کا اندراج ہو ا جو رضا کارانہ طور پر ویکسین ٹرائل میں شریک ہونے کے لیے تیار تھے۔دس ہزار رضاکاروں کی سکریننگ کی گئی تاکہ ایسے رضا کار منتخب کئے جاسکیں جنھیں پہلے کبھی کورونا نہ ہواہو۔ یہ کوئی معمولی سکریننگ نہیں تھی بلکہ سب رضاکاروں کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ لیے گئے تاکہ ایسے افرادکا پتہ چل سکے جنھیں کورونا ہو کے گزر گیا ہو اور انہیں علامات ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے پتہ ہی نہ چلا ہو ۔ایسے افراد بھی ٹرائل کے لئے موزوں نہیں تھے۔ دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے ویکسینز کے ٹرائل ہو رہے ہیں اس وقت دیگر ممالک میں بھی کورونا وائرس کے ویکسینز کے ٹرائل ہو رہے ہیں ۔ پوری دنیا سے رضاکاروں کو لیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو بھی اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ ہمارا ٹیسٹ کا معیار بھی بین الاقوامی ہے۔
پاکستانیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ کوروناوائرس کی ویکسین پندرہ ستمبر کو پاکستان آرہی ہے ۔پاکستان چائنیز ویکسین کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے توقع ہے کہ ویکسین پندرہ ستمبر کو پاکستان پہنچ جائے گی جس کے بعدبیس ستمبر سے ویکسین کے کلینیکل ٹرائل شروع ہوں گے۔یہ خوشخبری پارلیمانی سکریٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن نوشین حامد نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) چین کے ساتھ مل کر20 ستمبر سے ملک میں پہلی بار (کووڈ۔ 19) ویکسین کے فیز۔ III کے کلینیکل ٹرائلز کرے گا۔چین ایک آزمائشی معاہدے کے تحت نیشنل فارماسیوٹیکل گروپ (سونوفرم) کورونا وائرس ویکسین کے ٹرائل کرے گا اس حوالے سے ماہر ڈاکٹروں کو مناسب ٹریننگ فراہم کی جارہی ہے۔ چینی کمپنیاں بھی ان حتمی آزمائشوں کو دوسرے ممالک میں بھی انجام دے رہی ہیں۔ کووڈ۔19 سے متاثرہ مختلف گروپوں سے 8 سے 10 ہزار رضاکاروں کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔
پاکستان اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کلینیکل ٹرائل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے کام کرے گا۔ ویکسین حتمی طور پر موثر ثابت ہونے کے بعدضرورت مند لوگوں کو دنیا بھر میں مہیا کی جائے گی۔ پاکستان کلینیکل ٹرائل کی کامیابی کے بعد کووڈ۔19 ویکسین کے اجرا کے لئے ان چند ممالک میں شامل ہوجائے گا۔ ویکسین بنانے کی دوڑ میں ان ممالک کے مابین عالمی سطح پر مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔
پاکستان اب ان ممالک کی فہرست میں بھی شامل ہوگیا ہے جنہوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.