کیا خودکشی آخری راستہ ہے؟
پیر 15 جون 2020

حیا مریم
شیطان اور انسان میں انسان میں فرق کہاں ٹھہرا ؟
انسان نے غلطی کی شرمندہ ہوا اور معافی مانگ لی. اور رب کی طرف سے انسان کے درجات بلند ہوئے اور معافی مل گئی.
مگر شیطان اللّہ کی رحمت سے مایوس ہوگیا .اور غلط رستے کی طرف چل نکلا.
اللّہ کی رحمت بہت وسیع اور کائنات پر حاوی ہے. اسکی رحمت اسکے غضب پر بھاری ہے. تو اسکی رحمت سے مایوسی کیوں ؟
زندگی میں سب سے پہلے ایک نظریہ لینے کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ دنیا کی زندگی اور ہر چیز بہت عارضی ہے بڑی سے بڑی اچیومنٹ, بڑے سے بڑا رتبہ, انسان, دولت, اولاد ہر چیز فانی ہے. اور ان فانی چیزوں سے اٹوٹ محبت انسان کو توڑتی ہے, حد سے زیادہ محبت اور چیزوں سے لگاؤ نہیں رکھنا چاہیئے کسی ایک چیز کو زندگی کا محور بنا لینا کہ اسکی موجودگی میں ہی مجھے زندہ رہنا ہے نہ ہوئی تو مجھے بھی نہیں رہنا. ایسا رویہ سب سے پہلے اپنی ذات سے نکالنے کی ضرورت ہے.
کوئی بھی چیز زندگی کا نعم البدل نہیں زندگی ہے تو سب کچھ ہے .
اپنے آپ کو ویلیو کریں آپکا وجود کائنات میں ایک نعمت ہے. اور یہ زندگی اللّہ کی عطا کی گئی نعمت ہے اور اس پہ صرف اسی کا حق سب سے زیادہ ہے. اور آخرت کا گول زہن میں رکھ کر بھر پور زندگی گزاریں.
زندگی پھولوں کی سیج نہیں ہے اس میں اچھے اور برے حالات واقعات آتے ہیں اور اہم سبق دے کر چلے جاتے ہیں.
نعمتوں کی فراوانی رب کے راضی ہونے کی نشانی نہیں ہے.. بلکہ زندگی میں سب سے زیادہ وہی لوگ آزمائے جاتے رہے جو اللّہ کے سب سے زیادہ قریب تھے.
رسول اللّہ صہ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے. جتنی تکالیف انہوں نے برداشت کیں وہ کسی اور پر نہیں آئیں ابھی پیدا نہیں ہوئے تھے کہ شفقت دینے کے لیے والد نہ رہے,کچھ بڑے ہوئے تو والدہ چلی گئیں, محبت سے پالنے والے دادا ساتھ نبھانے والے چچا دنیا سے رخصت ہو گئے... ہر وہ رشتہ جس سے انسان شدید محبت کرتا ہے وہ اللّہ کے پاس چلے گئے.
شادی ہوئی اور نبوت نازل ہوئے تو طعنے دینے والے لوگ ملے اپنے خونی رشتہ دار ہی جان کے دشمن ہوگئے, توہین کی گئی پتھر برسائے گئے مگر رب کی محبت تو دل میں بڑھتی گئی ,جوان دو بیٹیاں وفات پاگئیں, اولاد نرینہ نہ رہی.
مگر قربان جائیے کہ استقلال میں کمی نہ آئی .اگر اللّہ چاہتا تو انکی زندگی جو اتنی سخت تھی بہت عیش وعشرت والی ہوتی مگر ہمارے نبی صہ کو اللّہ نے رول ماڈل بنا کر بھیجا ہمارے لیے تاکہ ہم زندگی کے ہر پہلو میں انکو دیکھیں ,پیروی کریں اور ہمت نہ ہاریں.غمگین نہ ہوں کہ آخرت کا گھر بہترین ہے.
دنیا کی ہر محبت مٹنے والی ہے ہر چیز تو جب سب چیزیں فانی ہیں تو انکو زندگی کا محور بنانا درست نہیں.
زندگی میں ہر چیز بن مانگے مل گئی ان چیزوں میں خوش رہنا سیکھیے اور شکر ادا کیجئے جو کسی اور کا خواب تھیں. ماں باپ, بہن بھائی, تندرستی چھت ہر ہر چیز ایک سے ایک بڑھ کر نعمت.
چند ایک چیزوں کو لے کر جو کہ آپکو نہیں دی گئیں زندگی کے چند امتحانوں کی وجہ سے آپ اتنے محبت کرنے والے رب کو چھوڑ دیں گے. اس زندگی کو چھوڑ دیّ گے جس پر صرف اسے پیدا کرنے والے کا حق ہے.
ظالم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں رونے سے اور اپنی ذات کی تضحیک کرنے سے کچھ نہیں ملتا سوائے پریشانی کے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو انجوائے کیجیے,
اور جو چیزیں موجود ہیں ان پہ خوشی منائیے ایک چیز نہیں ہے تو کیا ہوا دوسری لاکھوں نعمتیں ہیں جو اللّہ نے آپکو دیں ان پر شکر ادا کیجئے.
زندگی امتحان کا گھر ہے اس پہ رو کر علیحدہ ہو کر بیٹھ نہیں جانا بلکہ آگے بڑھ کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے.
"پس لیکن انسان جب آزماتا ہے اس کو اس کا رب پھر وہ عزت دیتا ہے اسکو اور نعمت دیتا ہے اسکو تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت بخشی. اور لیکن پھر جب وہ آزماتا ہے اسے پھر تنگ کرتاہے اس پر اس کا رزق 'تو وہ کہتا ہے میرے رب نے میری توہین کی" (الفجر:16-15)
زندگی میں آپ جتنے بڑے لوگوں کو دیکھیں گے جنہوں نے عظیم کام سر انجام دیئے انکے رتبے بڑے ہیں تو آزمائش بھی بہت بڑی ہے .اسے ایک چیلنج کی طرح دیکھیں کہ زندگی کا یہ چیلنج آیا ہے تو اللّہ کی مدد سے میں نے اسے عبور کرنا ہے. اللّہ کا یہ وعدہ ہے کہ مشکل کہ ساتھ آسانی ہے اور بے شک ایسا ہی ہے.آپ نہمت نہیں ہارنی. مشکل وقت آتا ہے تو ایک بار انسان کی دنیا ہلا کر رکھ دیتا ہے مگر جیسے ہی وقت گزرتا جاتا ہے انسان اپنے آپ میں وہ قوت محسوس کرتا ہے کہ پھر زندگی کی وہ چھوٹی چھوٹی مشکالت معنی نہیں رکھتیں.
بس اصل کام ہمت بنا کر رکھنا ہے اور ہمت بندھانے کے لیے خالق کی تسلی ضروری ہے اور وہ سو فیصد درست اور اثر رکھنے والی تسلی قرآن سے ملتی ہے. جگہ جگہ انبیاء کی آزمائشوں کا ذکر ہے اور اسکے بعد آسانیوں کا بھی .ان کو ضرور پڑھئے روز کچھ نہ کچھ پڑھئے جیسے ہی آزمائش کا رخ اور بڑھنے لگے اس سے مضبوطی سے اور جڑ جائیں. اور دیکھیں اللّہ کیسے اپنے بندوں کی مدد کرتا ہے دعا تقدیر بدلنے پر قادر ہے دعا مشکلوں کو ٹالتی ہے. یاد رکھیں سب سے مضبوط ساتھ اللّہ کا ہے سچے دل سے مانگیں وہ ضرور رستے نکالے گا. خود ترسی کی حالت سے نکل آئی نہ خود کسی پر ظلم کریں اور نہ کسی کو خود پر ظلم کرنے دیں اللّہ کی ذات آپکے ساتھ ہر مشکل میں ہے
"اور اے محمد صہ پیغمبروں کے قصے جو ہم تمہیں سناتے ہیں وہ ایسی چیزیں ہیں جن کے ذریعے سے ہم تمہارے دل کو مضبوط کرتے ہیں -ان کے ذریعے تمہیں حقیقت کا علم ملا اور ایمان لانے والوں کو نصیحت اور بیداری نصیب ہوئی" (سورۃ ہود :120)
حضرت یوسف عہ کو انکے اپنے ہی بھائیوں نے کنویں میں پھینک دیا لیکن کیا انکی نفرت انکا کچھ نقصان کر سکی ؟نہیں نا ؟
اللّہ نے ان کے لیے بہترین پلاننگ سوچ رکھی تھی انکو بادشاہت دی, عزت دی اور محبت کرنے والے باپ سے فراق بھی وصال میں بدل دیا. کیا ہوتا اگر وہ جس لمحے کنویں میں ڈالے گئے زندگی سے مایوس ہو جاتے تو زندگی میں آگے آنے والی نعمتوں کو کیسے دیکھتے .
اس لیے وقتی لمحوں سے مایوس نہیں ہو جانا اگر حالات ہماری مرضی کے مطابق نہیں جا رہے تو اللّہ بہترین پلانر ہے آنے والا وقت بہترین لے کر آئے گا ان شاءاللّہ.
بہت مایوسی چھا رہی ہے تو اچھے اور پازیٹو لوگوں کے ساتھ بیٹھیں. قرآن پڑھیں, صدقہ دیں اور اگر بار بار خودکشی کی سوچیں آرہی ہیں تو کسی اچھے سائکاٹرسٹ کو دکھائیں بعض اوقات ہارمونز کی کمی یا زیادتی کی وجہ سے بھی حالت اور خراب ہوجاتی ہے اس لیے اس میں پریشان نہ ہوں کاؤنسلنگ لیں. اپنے آپکو اکیلا نہ چھوڑیں. اپنے آپکا دوسروں سے موازنہ نہ کریں آپ آپ ہیں اور آپکی ایک اپنی ا نفرادیت ہے جو کسی اور کے پاس نہیں. اسکی شادی ہوگئی میری نہیں ہوئی, اسکا رنگ سفید ہے میرا نہیں اسکو زیادہ ملا مجھے کم. آپ وہ چیزیں تلاش کیجیئے جو آپکو ملیں وہ نعمتیں جو آپکو عطا کی گئیں ہر شے کا ایک وقت مقرر ہے اور اللّہ کو پتہ ہے کہ اس نے ہمیں کب کیا دینا ہے اور کس وقت دینا ہے کہ ہم اتنے میچور ہوجائیں کہ اس چیز کو سنبھالنے کے لائق ہو جائیں.
سب سے بڑھ کر مصروف رہیں اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں او ر جو کام بھی اچھالگتا کوکنگ, اسپورٹس, واک ایکسرسائز, رائٹنگ, آرٹ کوئی بھی پازیٹو ایکٹیویٹی, لوگوں کی مدد کر دیں اس سے آپکو اپنی زندگی میں مقصد نظر آنے لگے گا. شیطان انسان کو اللّہ کی رحمت سے مایوس کر دیتا اور اسے دکھاتا کہ جیسے تم نے ہیشہ اسی حال میں رہنا ہے. اللّہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا
"یقیناً بری سرگوشی شیطان ہی کی طرف سے ہے تاکہ غمزدہ کرے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نہیں وہ ضرر دینے والا انہیں کچھ بھی, مگر ساتھ حکم اللّہ کے اور اللّہ ہی پر پس چاہئیے توکل کریں مومن" (المجادلہ:10)
اللّہ کی رحمت اسکی مدد بہت قریب ہے, مشکل وقت کو اپنا ہتھیا ر بنا لیں صبر کریں صبر بہت بڑی طاقت ہے. مضبوطی سے کھڑے ہونے کے لیے اور ہاں آپ یہ کر سکتے ہیں. جی ہاں آپ ہی. خوش رہیں خوشیاں بانٹیں�

(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.