
انسان ، آدمی اور آدم ڈے
جمعہ 18 اگست 2017

خواجہ محمد کلیم
(جاری ہے)
اور مفلس و گدا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
زردار بے نوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
نعمت جو کھار ہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
ٹکڑے چبا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
ابدال ،قطب و غوث ،ولی آدمی ہوئے
منکر بھی آدمی ہوئے اور کفر کے بھرے
کیا کیا کرشمے کشف و کرامات کے لئے
حتی کہ اپنے زہدو ریاضت کے زور سے
خالق سے جا ملا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
فرعون نے جو دعوی کیا تھا خدائی کا
شداد بھی بہشت بنا کر ہوا خدا
نمرود بھی خدا ہی کہاتا تھا برملا
یہ بات ہے سمجھنے کی آگے کہوں میں کیا
یاں تک جو ہو چکا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
رنگ، نسل ، قبیلے یا مذہب کی بنیاد پر انسانوں کی شناخت تو کی جاسکتی ہے لیکن کسی بھی انسان کے بنیادی حقوق تبدیل نہیں کئے جا سکتے ۔ اسلام جب برملا یہ کہتا ہے کہ دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں تو کھلے دل سے اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ مذہب کا انتخاب ایک فرد کا بنیادی حق ہے ۔ گھروں ،محلوں ، شہروں یا ملکوں میں جو لڑائیاں اور جنگیں ہوتی ہیں ان کا واحد سبب یہ ہے کہ ہم دوسروں کی رائے کا احترام نہیں کرتے ۔ جب کوئی فرد اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرتا ہے تو فساد کا بیج اسی وقت بو دیا جاتا ہے ۔ سو دوستو! زندگی کے کسی بھی شعبے میں آپ کی رائے آپ کو بہت عزیزہو سکتی ہے لیکن یا درکھیے کہ یہی معاملہ دوسرے افراد کے ساتھ بھی ہے ۔ سو ایک دوسرے کے لئے اپنے دل اور معاشرے میں جگہ پید ا کیجئے ، تنگ نظری ،تنگ دلی اور کھٹور پن کی بجائے کھلے دل و دماغ اور اعلیٰ ظرف کا مظاہرہ کیجئے اور اپنے بہن بھائیوں کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش کیجئے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خواجہ محمد کلیم کے کالمز
-
صحت کے دشمن تعلیمی ادارے
جمعرات 10 جنوری 2019
-
سو دن، کرتار پورہ اور سشمادیدی کا ندیدہ پن
منگل 4 دسمبر 2018
-
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ دو دن
منگل 20 نومبر 2018
-
بابائے قوم محمد علی جناح کے نام ایک مکتوب
جمعرات 16 اگست 2018
-
لبیک ، لبیک ، لبیک یار سول اللہ ﷺ
پیر 30 جولائی 2018
-
دہشتگردی، سیاست اور قوم کا مستقبل
پیر 16 جولائی 2018
-
سیاسی کارکنوں کا احتجاج،اِشاریہ مثبت یا منفی ؟
ہفتہ 16 جون 2018
-
ماں جائی
بدھ 6 جون 2018
خواجہ محمد کلیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.