"آزادی ایک نعمت ہے"
ہفتہ 15 اگست 2020

خاور زمان
آزادی ایک نعمت ہے۔ ہمیں یہ پاکستان بہت محنت اور جدوجہد کے بعد ملا اگر اِس کی قدر آج ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ چودہ اگست انیس سو سنتالیس کو یہ ملک پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ اِس کا خواب علامہ اقبال ؒ نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے اتفاق اور خلوص سے پورا کر دکھایا۔ آج ہم جو سکھ کا سا سانس لے رہے ہیں یہ اللہ پاک کا بہت بڑا احسان ہے۔ پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی جگہ اور خون پانی کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ اِس ملک کی قدر کا اندازہ صرف وہی لگا سکتا ہے جس نے اپنے خاندان بہن، بھائی اور عزیز و اقارب قربان کیے۔
ماؤں کے بچے اُن کی آنکھوں کے سامنے شہید کیے گئے۔ کئی بچے یتیم ہوئے اور ساری زندگی والدین کی شفقت کو ترستے رہے۔
کتنی ماؤں بہنوں نے نہروں اور کنوؤں میں ڈوب کر پاکستان کی قیمت ادا کی۔ یہ ملک مصیبتوں اور مشکلوں سے حاصل کیا گیا ہے اور لاکھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
چودہ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک میں شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو جھنڈیوں اور برقی کمکموں سے سجایا جاتا ہے۔ اسی طرح اِس دن کی مناسبت سے لوگ گھروں اور گلیوں کو بھی جھنڈیوں سے سجا دیتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے آزادی کو اِسی طرح مناتی ہیں۔ بچے بڑے اِس دن نئے اور سبز رنگ کے کپڑے پہن کر آذادی کے دن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
چودہ اگست کو بچے بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور چمکتی عمارتوں کو دیکھ کر اور جگہ جگہ ملی نغموں کو سن کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہم کو چاہیے کہ ہم اِن بچوں کو آزادی کی تاریخ سے روشناس کروائیں اور حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ اِس دن کی مناسبت سے اچھے اچھے پروگرام منعقد کروائیں جن میں بچوں کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بہت کچھ مل سکے اور اصل کہانی سے واقف ہو سکیں۔ آزادی کی قدر و قیمت اُن کشمیری ماؤں، بہنوں اور بچوں سے پوچھو جو کئی سال سے بھارت کی طرف سے ظلم و جبریت سہ رہے ہیں۔
ماؤں کے بچے اُن کی آنکھوں کے سامنے شہید کیے گئے۔ کئی بچے یتیم ہوئے اور ساری زندگی والدین کی شفقت کو ترستے رہے۔
(جاری ہے)
چودہ اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک میں شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کو جھنڈیوں اور برقی کمکموں سے سجایا جاتا ہے۔ اسی طرح اِس دن کی مناسبت سے لوگ گھروں اور گلیوں کو بھی جھنڈیوں سے سجا دیتے ہیں۔ زندہ قومیں اپنے آزادی کو اِسی طرح مناتی ہیں۔ بچے بڑے اِس دن نئے اور سبز رنگ کے کپڑے پہن کر آذادی کے دن کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
چودہ اگست کو بچے بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور چمکتی عمارتوں کو دیکھ کر اور جگہ جگہ ملی نغموں کو سن کر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہم کو چاہیے کہ ہم اِن بچوں کو آزادی کی تاریخ سے روشناس کروائیں اور حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ اِس دن کی مناسبت سے اچھے اچھے پروگرام منعقد کروائیں جن میں بچوں کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیے بہت کچھ مل سکے اور اصل کہانی سے واقف ہو سکیں۔ آزادی کی قدر و قیمت اُن کشمیری ماؤں، بہنوں اور بچوں سے پوچھو جو کئی سال سے بھارت کی طرف سے ظلم و جبریت سہ رہے ہیں۔
"کھنچی ہوئی ہے دل پہ میرے خونی سرخ لکیر
تو ہی بتا دے کب ٹوٹے گئ پاؤں کی زنجیر"
تو ہی بتا دے کب ٹوٹے گئ پاؤں کی زنجیر"
آزادی کے 73 سالوں کا ایک لمبا سفر طہ کر کے آج ہم اِس سر زمین پر سانس لے رہے ہیں تو یہ اللہ کا بہت بڑا احسان ہے اور ہم جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ ہم نے جس آزادی کے لیے جدوجہد کی آج ہم نے اُسی آزادی کو مذاق بنا دیا۔ آزادی کے لیے جو جانیں قربان کر کے آئے تھے اُن نو نظر انداز کر دیا۔ ہم جس اسلام کو بچا کر لائے تھے اُس کو آج فرقوں میں قید کر دیا۔ آزادی رائے سے خود کو دور کر دیا اور تنگ نظری میں خود کو گرفتار کر لیا۔ جن فاسودہ رسومات کو چھوڑ آئے تھے اُن کا دامن پھر سے پکڑ لیا۔
اگر علامہ اقبال کو اِس قوم کا علم ہوتا تو وہ کیا خواب دیکھتے؟ ہمارے نوجوان کس راہ پر نکل پڑے ہیں جو کتابوں سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ جس کے نتائج میں طرف اندھیرا ہے اور ہمیں تو آنے والی نسلوں کے لیے اجالا کرنا تھا۔ بغیر سیلنسر کے موٹر سائیکل چلانا، پٹاخے بجانا یا پاگلوں کی طرح باجے بجانا ہم کس کو جگا رہے ہیں۔ ہمیں خود ابھی جاگنے کی ضرورت ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.