"خود آگاہی، کامیابی کی کنجی"

اتوار 21 فروری 2021

Laiba Sadaf

لائبہ صدف

خود آگاہی انسان کی زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انسان میں دو قسم کی آگاہی پائی جاتی ہے؛ بیرونی ( کپڑے، میک اپ، شخصیت) اور اندرونی (اخلاق، تربیت، اعتقاد، ایمان، ہنر)۔ خود آگاہی ہماری زندگی کو بہتر اور آسان بنا دیتی ہے۔ اگر ہم خود آگاہ ہیں تو ہمیں فیصلہ کرنے، سوال کا جواب دینے اور اپنا قیمتی وقت بچانے میں مدد ملتی ہے۔

اگر ہم خود آگاہ ہیں تو ہم ہاں یا نہ میں جواب دیں گے جبکہ ایک شخص جو اپنے آپ کے متعلق جانتا ہی نہیں سوچنے میں وقت ضائع کرے گا۔
خود آگاہی کے لئے ہمارا زندگی کا زندگی کا مِشن (Mission of Life) اور زندگی کا مقصد (purpose of life) واضح ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ آپ زندگی میں اور زندگی سے چاہتے کیا ہیں تو خود آگاہ انسان بننا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)


بہت سے لوگ مِشن اور مقصد کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں جبکہ دونوں منفرد ہیں اور الگ الگ اہمیت کے حامل ہیں۔ آگر ہم زندگی کے مقصد (purpose of life) کے متعلق بات کریں تو مقصد سے مراد ہے کہ ہم زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں۔ وہ مقصد اچھی تعلیم کا حصول، ڈاکٹر بننا، سائیکالوجسٹ بننا، آرٹسٹ بننا، اپنا گھر خریدنا یا حج کرنا ہو سکتا ہے۔ اس سوال کا جواب پا لینا ہمیں خود کو بہتر طور پر سمجھنے، انسانیت اور ٹیکنالوجی کی سمت اور ہدف جاننے کے لیے ، اور یہ جاننے کے قابل بناتا ہے کہ کیا واقعی اہم ہے تاکہ ہم زندگی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

مقصد زندگی کے فیصلوں کی رہنمائی کرتا ہے ، سلوک کو متاثر کرتا ہے ، اہداف کو شکل دیتا ہے ، صیحح منزل کی سمت پیش کرتا ہے اور زندگی کے معنی پیدا کرتا ہے۔
اپنے مقصد کو جاننے کے لیے ایسی چیز کے بارے میں سوچیں جو آپ واقعی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسے اپنی اقدار سے موازنہ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کو اپنے ساتھ پوری طرح ایماندار ہونے کی ضرورت ہے ، آپ کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں اس کی وضاحت صرف آپ کر سکتے ہیں، اپنے آپ سے تنازعات کرنے سے گریز کریں۔


زندگی کے مِشن (Mission of Life) سے مراد زندگی کا مہم ہے جو آپ سر انجام دینا چاہتے ہیں۔ مقصد اور مہم میں فرق فائدے کا ہے، زندگی کا مقصد اپنی ذات کے فائدے کے لیے ہوتا ہے اور مشن انسانیت کے فائدے کے لیے۔
مشن بنا لینے سے آپ کو طویل مدتی اہداف (Long term goals) کو پورا کرنے کے طریقہ کار پر توجہ دینے میں مدد ملتی ہے۔ جہاں آپ زندگی میں جانا چاہتے ہیں اس کے لئے یہ ایک رہنما راہ راست کے طور پر کام کرتا ہے۔

زندگی کے ذاتی مشن کا بیان آپ کو اپنی راہ بھٹکنے سے روکتا ہے اور آپ زندگی میں ایک خاص سمت میں گامزن رہتے ہیں۔
زندگی کے مِشن (Mission of Life) کو بنانے/لکھنے کے لیے چند اہم چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
•آپ کی زندگی کا مِشن ضرورت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ ضرورت تا آخر پوری ہو جاتی ہے۔ جیسے ایک شاعر نے خوب الفاظ میں بیان کیا ہے کہ:
~تجھے پانا میری زندگی کا مقصد
~تجھے پا لیا تو کیا کروں گا؟
•زندگی کا مِشن وقت سے منسلک (Time bound) نہیں ہونا کہ پانچ سال بعد، دس سال بعد یہ مل جائے گا تو مہم مکمل ہوگا کیونکہ وقت آخر کار بیت جاتا ہے۔


•زندگی کا مِشن نیک (noble) ہونا چاہیے۔ یہاں نیک سے مراد ہے کہ آپ کے زندگی کے مِشن سے فائدہ اٹھانے والا (beneficiary) آپکی ذات، والدین،اولاد اور رشتے داروں کے علاوہ بھی کوئی ہونا چاہیے۔
میرے خیال میں سب انسانوں کی زندگی کا مِشن خدمت (service) ہونا چاہیے۔ آپ جس بھی صورت کر سکتے ہیں دوسری کی خدمت کریں۔ اپنی صلاحیتوں کے مطابق خدمات انجام دیں اور صدقہ جاریہ کرنے کی کوشش کریں۔
ایک تحقیق کے مطابق کامیاب لوگ بیس سال کی عمر سے پہلے ہی زندگی کا مقصد اور مِشن بنا لیتے ہیں۔ آپکی زندگی کا مقصد اور مِشن کیا ہے؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :