
لوگ قانون کیوں توڑتے ہیں
ہفتہ 17 اپریل 2021

محمد احسن امین
ٹریفک پوری دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے ترقی یافتہ ممالک نے اس مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا اور روڈ ڈسپلن اور ٹریفک اگاہی کمپین کے ذریعے عوام کو باشعور کر کے اس اہم مسئلے پر قابو پالیا یورپ میں شہری آپ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے نظر نہیں آئیں گے۔ہارن بجانا غلط سائڈ سے اور ٹیک کرنا جو ہمارا وطیرہ ہے وہاں سنگین جرم ہے اور اس پر بھاری جرمانے عائد ہیں۔ ٹریفک ڈسپلن قومی کریکٹرکا عکاس ہوتا ہے اگر کسی قوم کا ڈسپلن دیکھنا ہو تو اس کے اشارےپر پانچ منٹ کھڑے ہو جائیں سارا کچاچٹھا سامنے آجائے گا، پاکستان میں شدید ٹریفک ڈسپلن کا فقدان ہے سڑکوں پر نفسانفسی کا عالم ہے، بے جا ہارن بجانا غلط سائد سے اورٹیک کرنا، سگنل توڑنا شہریوں کا عام معمول ہے پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار، بس، ٹرک ڈرائیور سب سے زیادہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سب سے زیادہ چالان بھی انہی کے ہوتے ہیں تقریبا%60 ہیں، 15سے20 فیصد کا ر ڈرائیور بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں نتیجتاً ہر سال تقریبا پانچ ہزار جانیں چلی جاتی ہیں حادثات کے علاوہ ٹریفک جیم سے اربوں کا نقصان اس کے علاوہ ہے۔
ٹریفک جیم کیوں ہوتا ہے، کیا انفراسٹرکچر مکمل ہے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے اور اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑھ کر لوگ قانون کی خلاف ورزی کیوں کرتے ہیں۔جب کسی ریاست کے شہریوں کو یہ شکایت ہو کہ ریاست اس سے لے سب کچھ رہی ہے لیکن بدلے میں لوٹا کچھ نہیں رہی تو ان میں منفی رویوں کا پروان چڑھنا قدرتی امر ہے اور انہی حیوانی جذبوں کی تسکین کے لئے وہ غلط کاریاں کرتے ہیں نتیجتاً اس سے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے محدود انفراسٹرکچر اور اہلکاروں کی ناقص تربیت بھی ٹریفک مسائل کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ روڈ دسپلن کو عام کرکے اور اہلکاروں کی استعداد کار بڑھاکر اور اس مسئلے پر قابو پایا جائے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے ٹریفک ڈسپلن قومی کریکٹر کا عکاس ہوا کرتا ہے اس کے سوا کسی قوم کی حیثیت ایک ریوڑ کے سوا کچھ نہیں ڈسپلن باوقار قوموں کا شیوہ ہے آئیے ہم بھی اس طرف سفر کا آغاز کرتے ہیں، یہی وقت کا تقاضہ اور قوم کی اہم ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.