
فضاٸل و مقاصد قربانی
ہفتہ 10 جولائی 2021

محمد برہان الحق جلالی
قربانی اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے، جس کی بہت فضیلت واہمیت ہے۔ اس کی فضیلت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے،جو اس امت کے لئے باقی رکھی گئی اوررسولِ پاکﷺ کو قربانی کرنے کا حکم دیا گیا
رسول کریمﷺکا ارشادِ گرامی ہے: قربانی کے دن اللہ کو قربانی سے زیادہ کوئی عمل محبوب نہیں، قیامت کے دن قربانی کا جانور سینگوں، بالوں اور کھروں کے ساتھ لایا جائے گا۔ نیز فرمایا: قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اﷲ تعالیٰ کے ہاں سندقبولیت حاصل کر لیتا ہے،اس لیے تم قربانی خوش دلی سے کیا کرو۔
(جاری ہے)
(ترمذی)
حضرت ابن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہخاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا جو روپیہ عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں۔(المعجم الکبیر "الحدیث"١٠٨٩٤جلد ١١صفحہ۱٤-١٥)
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس میں وسعت ہو اور قربانی نہ کرے وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آۓ(سنن ابن ماجہ کتاب الاضاحی باب الاضاحی واجبة ھی ام لا الحدیث ۳۱۲۳جلد ۳صفحہ ۵۲۹)
قربانی ایک مختصر لفظ ہے ہر قربانی کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصدہوتاہے۔
ارشاد ربانی ہے: ’’نہ اُن (قربانی کے جانوروں )کے گوشت اللہ کو پہنچتے ہیں نہ خون مگراسے تمہارا تقویٰ پہنچتاہے۔ ‘‘ (الحج37)۔
عیدالاضحی کا مقصدبھی جذبۂ قربانی کو بیدار کرنا اور اپنی عزیزسےعزیزترچیز کواللہ کے حکم کے مطابق رضائے الٰہی کے حصول میں قربان کرنے کا حوصلہ پیداکرنا یہی قربانی ہے۔ اس سے ان کو یہ سبق ملتا ہے کہ اپنی زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی خواہشات پررضاۓ الہی کو ترجیح دے۔ یہ دراصل انسان کی عملی زندگی کا ایک امتحان ہے، جس سے اسکے اندرنکھار اور حسن پیدا ہوتا ہے۔
پتھروں ،چٹانوں سے دودھ کی نہریں جاری کرنے میں اپنی تمام ترکوششیں صرف کردینے والے عشاق کی ہزاروں داستانیں تاریخ میں ملتی ہیں۔مگرفدائیت وللہیت،استقامت وثابت قدمی،ابتلاوآزمائش سے لبریز،سبق آموزاورناقابل فراموش داستان جوخلیل اللہ کی ہے اور جوایثاروقربانی ، اطاعت الہی اور مشیت الٰہی کی تعمیل کے جذبہ کی کار فرمائی اِس عاشق صادق میں ملتی ہے۔ دیگرعشاق کائنات اس سے بالکل خالی وعاری ہیں۔
جو لوگ اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اپنی زندگی کا مقصد جانتے ہیں ،وہ اطاعت الٰہی کیلئے قرب الٰہی کی راہ اپنائیں اور اس راہ میں قربانی دینے کےلیےتیاررہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد برہان الحق جلالی کے کالمز
-
شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں
جمعرات 13 جنوری 2022
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
ماں کی دعا
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اخلاقیات
بدھ 29 ستمبر 2021
-
حضرت داتاعلی ہجویری رحمہ اللہ کی تعلیمات
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
استاد ایک عظیم ہستی
پیر 20 ستمبر 2021
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
منگل 14 ستمبر 2021
محمد برہان الحق جلالی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.