
آن لائن کلاسز کا تعلیم پر اثر
بدھ 6 جنوری 2021

محمد شان خان
اگر ہم مان لیں کہ ہاں یہ طریقہ بھی اتنا ہی کارآمد ہے تو پھر تعلیمی اداروں کے غیر ضروری خرچ جس میں کھیل, ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات جو فیس کو زیادہ بناتے ہیں اور عام آدمی کے لیے مشکل کھڑی کرتے ہیں ان کو فیس سے ہٹا دینا اور مستقل طور پر آن لائن کلاسز کو معمول بنانا بہتر ہوگا. اس سے ہونے والے فوائد پر ہم نظر ڈالتے ہیں.
(جاری ہے)
فیس کم ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنا غریب طلبہ کے لیے بھی آسان ہو جائے گا اور بجلی پانی اور دیگر چیزیں جو ان اداروں میں ضرورت سے زیادہ استعمال ہوتی ہیں اداروں کے بند ہونے کی وجہ سے ان کی بھی غیر معمولی بچت ہو جائے گی.
لیکن اگر سوال کا جواب نہ ہے یعنی آن لائن کلاسز اداروں میں جا کر پڑھنے جتنا اثر نہیں رکھتی اور طلبہ اس سے اچھی طرح سیکھ نہیں سکتے تو پھر کیا یہ نا انصافی نہیں ہے کہ طلبہ ایک طرف تو فیس پوری جمع کروائیں اور دوسری طرف تعلیم بھی صرف نام کی حاصل کریں.
اب مسئلہ کا حل ڈھونڈنا بھی ضروری ہے. ایک طرف تو ہم اداروں کو زیادہ عرصے تک بند نہیں رکھ سکتے کیونکہ اس سے اداروں کو بھی نقصان ہوگا اور طلبہ کا قیمتی وقت بھی ضائع ہوگا. لیکن اگر یوں ہی چلتا رہا تو تعلیم کا معیار گر جائے گا اور مستقبل میں اس کے منفی اثرات ظاہر ہوں گے. اس مسئلہ کا حل تعلیمی اداروں اور حکومت کو مل کر تلاش کرنا چاہئے. کیوں کہ آج کا فیصلہ طلبہ کے صرف آج پر اثر نہیں رکھے گا بلکہ آنے والا کل بھی اس پر منحصر ہے.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.