
مشرق بعید کے پاکستانی تارکین وطن
جمعہ 16 اکتوبر 2020

محمد وقار خان
اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تقریبا 70 لاکھ پاکستانی آباد ہیں۔یہ ایک بہت بڑی اور دنیا کے کئی ممالک کی کل آبادی کے لگ بھگ تعداد ہے۔اس پہ مستزاد کہ ان میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، یہ تارکین وطن بیرون ممالک سے رقوم بھیج کے ملکی معیشیت کئلیے گویا آکسیجن فراہم کرتے ہیں ، دنیا بھر کے تارکین وطن کی اپنے ملکوں کو بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ساتویں بڑی رقم ،سالانہ تقریبا 18 ارب ڈالر پاکستانی تارکین وطن اپنے ملک بھیجتے ہیں،جس سے انکے اپنے گھروں کا نظام چلنے کے ساتھ ساتھ ،یہ سرمایہ ملک کی مارکیٹ میں استعمال ہوکر، معیشت کو تقویت دیتا ہے۔ پاکستانی تارکین وطن کا ایک بڑا حصہ عرب ممالک ، یورپ،اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مصروف عمل ہے ،لیکن مشرق بعید کے ممالک میں بھی پاکستانی ہنر مندوں ،طالبعلموں اور کاروباری حضرات کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے ،اور ان ممالک میں مقیم تارکین وطن کو شکوہ ہے کہ حکومت پاکستان انہیں ،دیگر ممالک میں آباد پاکستانیوں کی طرح اہمیت نہیں دیتی،نیز اس ریجن میں پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
جس پر توجہ دیکر ملک کیلئے زرمبادلہ کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔مشرق بعید کے اہم ملک ملائشیا کی پاکستان کو ایکسپورٹ 955 ملیئن ڈالر جبکہ پاکستان کی ملایشیا کو ایکسپورٹ تقریبا 235 ملئین ڈالر ہے۔جس کو تھوڑی سی توجہ سے کافی بڑھایا جاسکتا ہے۔ جبکہ آبادی کے تناسب سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا کو پاکستان کی ایکسپورٹ 145 ملین ڈالر،اور امپورٹ 2۔20 بلئین ڈالر ہے۔اور یہ پام آئل کی انڈونیشیا سے خریداری کی وجہ سے ایک بہت بڑا فرق ہے۔لیکن مارکیٹنگ سے یہاں بھی اپنی ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسی طرح مشرق بعید کے دیگر ممالک مثلا سنگاپور کو ہماری ایکسپورٹ 136 ملئین جبکہ امپورٹ 780 ملئین ڈالر ہے۔ تھائی لینڈ کیلئے ہماری ایکسپورٹ 255 ملئین ڈالر ،اور امپورٹ 1.5 بلیئن ڈالر ہے۔ اسی طرح فلپائن کیلئے ہماری ایکسپورٹ 115 ملیئن ڈالر اور امپورٹ 55 ملیئن ڈالر ہے۔ واضح رہے،اس ریجن میں لاکھوں پاکستانی روزگار سے وابستہ یا شادیاں کرکے آباد ہیں،لیکن اس ریجن میں اوورسیز پاکستانیوں کو مسلسل نظر انداز کیے جانے کے ساتھ ساتھ ،حکومت کی طرف سے ایکسپورٹ کے مواقع کو اہمیت نہ دینے پہ بھی شکوہ کناں ہیں۔نیز دنیا کی بدلتی سیاسی دوستیوں ، کے تناظر میں ہمیں ان نزدیکی ممالک کے ساتھ پہلی فرصت میں دیرپا کاروباری اور دوستانہ تعلقات کی اشد ضرورت ہے۔
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.