
- مرکزی صفحہ
- اردو کالم
- کالم نگار
- محمد وقار خان
- گستاخانہ خاکے: اسلامی دنیا کامتحد ہوکرجواب دیناکیوں ضروری ہے؟
گستاخانہ خاکے: اسلامی دنیا کامتحد ہوکرجواب دیناکیوں ضروری ہے؟
منگل 27 اکتوبر 2020

محمد وقار خان
فرانسیسی صدر کی انتہائی کھٹیا حرکت کے جواب میں شدید ترین عوامی غم و غصہ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستان نے بھی اپنا پیغام فرانسیسی صدر کو بھیجا ہے، نیز دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی عوامی رابطہ کی ایپ " فیس بک" کے بانی کو بھی پیغام بھیجا ہے کہ اسلام کے خلاف شائع ہونے والے مواد کی اشاعت روکی جائے۔ ان سب کے ساتھ ساتھ موثر طور پر کیے جانے والے اقدامات کے طور پر پاکستانی وزارت دفاع نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانس سے کی جانے والی ہیلی کاپٹرز کی بڑی ڈیل کینسل کر دی۔ یہ ڈیل پاک بحریہ کے لئے 27 اینٹی سب میرین وارفیئر رول کے لیے ہیلی کاپٹروں کی خریداری کی تھی۔اس سے قبل پاکستان نے سمندری حدود کی موثر نگرانی اور پاک بحریہ کے دفاعی اور ترسیلات کے نظام کو جدیدخطوط پر استوار کرنے کے لئے 27 نئے ہیلی کاپٹرز خریدنے کے لئے ٹینڈر کے بعد حتمی طور پر فرانس کے ہیلی کاپٹرز کو منتخب کیا تھا، یہ ڈیل تقریباً 1.5 بلین ڈالر تھی۔
اب اس معائدے کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور ایئربس فرانس کے پروپوزل کو مکمل طور پہ ختم کر دیا گیا ہے اب اس پر غور بھی نہیں کیا جائے گا، بلکہ اب پاکستان ، چائنہ کے" زیڈ-20- ایف " یا پھر امریکن " ایس 70 بی "میں سے کسی کا انتخاب کرے گا۔اس طرح کی بڑی ڈیلز کا منسوخ ہوجانا بلاشبہ کسی بھی ملک کی معیشئت کیلئے ایک دھچکا ہوتا ہے۔کیا ہی خوب ہو گر تمام مسلم ممالک اسی طرح کا جواب دیں ،پاکستان کی فرانس کے ساتھ 2019 میں ایکسپورٹ 442 ملین ڈالر رہی ،جبکہ پاکستان کی فرانس سے امپورٹ تقریبا 421 ملین ڈالررہی- فرانس کی ترکی کے ساتھ ٹوٹل ٹریڈ 6.50 بلین ڈالرز،الجزائر کے ساتھ 5.5 بلین ڈالرز ، مراکش کے ساتھ 5.3 بلین ڈالرز، قطر کے ساتھ 4.3 بلین ڈالرز، تنزانیہ کے ساتھ 3.7 بلین ڈالرز، یو اے ای کے ساتھ 3.6 بلین ڈالرز ، ، سعودی عرب کے ساتھ 3.3 بلین ڈالرز، مصر کے ساتھ 2.5 بلین ڈالرز، انڈونیشیاء کیساتھ 1.75 بلین ڈالرز، اور ملائیشیاء کے ساتھ 1.68 بلین ڈالرز ہے، یہ صرف مسلم ممالک کا ٹریڈ ڈیٹا شئیر کیا گیا ہے، اگر سب مسلم ممالک یک آواز ہوکر دباوٴ ڈالیں تو اپنی بات موٴثر طریقہ سے منوا سکتے ہیں واضح رہے کہ فرانس کی پوری دنیا کے ساتھ ٹوٹل ٹریڈ 550 بلین ڈالر کی ہے اور اس میں مسلم ممالک کا ایک بہت نمایاں حصہ ہے- لیکن اس اقدام کے ساتھ ساتھ فرانس کی مسلسل بے ہودہ حرکات کا ایک اور مستقل حل بھی ہے ،وہ یہ کہ فرانس کے آئین کو ہی فرانس کے خلاف استعمال کرتے ہوئے عالمی عدالت میں فرانس کی سٹیٹ کے خلاف کیس کر دیا جائے کیونکہ فرانس کے آئین کے پہلے آرٹیکل میں لکھا ہے” فرانس میں کوئی تقسیم نہیں، فرانس ایک مکمل سیکولر، جمہوری اور سوشل ریپبلک ہے‘ فرانس میں رہنے والا بغیر کسی رنگ، نسل کے قانون کے سامنے برابر ہے‘ فرانس ہر کسی کے عقیدے کی ہر طرح سے عزت کرے گا“ -جبکہ یہاں خود ریاست کے صدر کی طرف سے کسی کے مذہب کی سنگین توہین کی گئی ہی،جو کہ ریاستی اقدام ہی متصور ہوگا ، اور اب تو عوامی طور پہ فرانس کی مساجد میں بھی مسلمان نمازیوں کے خلاف ہنگامے شروع کر دئیے گئے ہیں۔فرانسیسی قانون کی کتب میں ایک مکمل باب ” ہیومن اینڈ سول رائٹس“ کے نام سے ہے جس میں ہیومن رائٹس کے بارے میں واضح بات کی گئی ہے،خاصے کی بات یہ کہ اس باب کو اس ” یورپئین کنونشن آن ہیومن رائٹس“ کی مکمل تائید حاصل ہے،جس یونین کا فرانس بھی ایک حصہ ہے۔لیکن اسکے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ فرانس ہمیشہ اسلام مخالف سرگرمیوں کا حامی رہا ہے۔اس باب میں لکھا ہے کہ فرانس میں ہر کسی کو ،تین چیزوں کے سوا ہر طرح کی آزادء اظہار رائے ہے، کہ آپ کسی ایسی چیز کے بارے میں نہیں بول سکتے جو کہ عوامی غیض و ہیجان کا باعث ہو ، اور اس سے دوسروں کے حقوق متاثر ہوں۔آزادء اظہار رائے آپکو کسی اور شخص کے بارے میں ہیٹ سپیچ کی اجازت نہیں دیتا ریاستی اداروں اور اعلی آفیسرز کے خلاف بولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تو اس فرانسیسی آئین کے مطابق بھی فرانس اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے ،پہلے یہ کام اشخاص یا میڈیا کرتے تھے،لیکن اس بار بات فرانس کی سٹیٹ کی ہے، لہذا جواب کا انداز بھی مسلم سٹیٹس کی سطح پہ ہونا چاہیے ، اور ایسا جواب کہ آئندہ ہ کوئی اس طرح کی گھناوٴنی حرکت نہ کر سکے۔ورنہ ہمیں مسلمان کہلانے، اور ہمارے حکمرانوں کو اسلامی ممالک کی سربراہی کا کوئی حق نہیں-
(جاری ہے)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.