
ملائیشیا میں پاکستانی قونصل خانے بڑھانے کی ضرورت
بدھ 21 اکتوبر 2020

محمد وقار خان
(جاری ہے)
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی ایمبیسی موجود ہے جو کہ ریاست سبا کے صدر مقام سے تقریبا 1700 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے.ریاست سباء اور سراواک سے کوالالمپور تک کوئی زمینی سفر کا راستہ نہیں ہے ،صرف ہوائی جہاز سے کوالالمپور جایا جاسکتا ہے، سباء سے کوالالمپور تک بذریعہ ہوائی جہاز یہ سفر 3 گھنٹے کا ہے جو کہ ہوائی جہاز کا سارا سفر سمندر کے اوپر سے طے ہوتا ہے،اور پھر ائیر پورٹ سے کوالالمپور کا شہر،اور پاکستانی ایمبیسی کا بھی تقریبا ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے۔
لہذا سباء میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے کسی بھی کام کیلئے ، سباء سے کوالالمپور پاکستان ایمبیسی کو جانا،جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔عموما ریاست سباء سرواک سے کوالالمپور پاکستان ایمبیسی کسی بھی کام کیلئے جانے والے پاکستانیوں کو قدرے مہنگا ہوائی ٹکٹ تو خریدنا ہی ہوتا ہے ،لیکن وہاں سے ایک ہی دن میں واپسی بھی ممکن نہیں ہوتی،نیز عموما ایمبیسی کے معاملات میں بھی ایک دو دن کا وقت درکار ہوتا ہے ،لہذا پاکستانی محنت کشوں کو کوالالمپور میں ہوٹل میں رہنا پڑتا ہے ،جو کہ محنت کش کو خاصا گراں گزرتا ہے۔پاکستانیوں کے عمومی مسائل کا تعلق پاکستان ایمبیسی سے ہی ہوتا ہے جیسا کہ پاسپورٹ رینیول،شناختی کارڈ رینیول،بچوں کی پیدایشکا اندراج، نکاح نامہ، مختارنامہ وغیرہ شامل ہیں جن کیلئے کوالالمپور جانا پڑتاہے،ایکسٹرا پیسے الگ خرچ کرنے پڑتے ہیں، کام کا حرج الگ سے ہوتا ہے، اور فیملی والوں کیلئے بچوں سے دوری ایک الگ مسئلہ ہے۔.ریاست سباء کے رہنے والوں کا عرصہء دراز سے اپنی وزارت خارجہ اور پاکستان ایمبیسی سے یہی بنیادی مطالبہ ہے کہ کئی دیگر ممالک کی طرح ریاست سباء میں بھی پاکستانی کونسل قائم کی جائے ،ورنہ ایمبیسی یہاں کسی دفتر کا بندوبست کرکے ایک ٹیم مقرر کرے جو کہ ہر مہینے میں ایک مرتبہ سباء اور سراواک صوبوں کا وزٹ کرے، اور یہا ں پر مقیم پاکستانیوں کے مسایل حل کرے۔.نیز سباء اور ریاست سراواک کے رہنے والے پاکستانیوں کا وزارت داخلہ پاکستان سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ ملائشیا ایمیگریشن کی فارنرز کو ویزہ ایشو کرنے کیلئے ، پاسپورٹ ویلیڈیٹی ریکوائرمینٹس کو دیکھتے ہوئے ، آن لائن پاسپورٹ کے کیلئے کم سے کم مدت کو 7 ماہ تک بڑھایا جائے تاکہ وہ پاکستانی جو دیگر ممالک میں بھی پاکستانی ایمبیسی سے دور رہتے ہیں وہ اپنے پاسپورٹ کا آن لائن رینیول خود کرسکے، جس سے ایمبیسی جانے والوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی سے پاکستان ایمبیسی پہ کام کا بوجھ بھی کم ہوگا اور دنیا بھر میں اپنی ایمبیسیز سے دور رہنے والے پاکستانیوں کو بھی سہولت ملے گی -ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.