
خون کا فرق!
پیر 24 نومبر 2014

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
اب ہم واپس آتے ہیں،ڈاکٹر صاحب نے مجھے صبح چھ بجے کا وقت دیا تھا اور میں پورے چھ بجے میڈیکل لیب میں موجود تھا،ڈاکٹر صاحب آئے انہوں نے اپنا مخصوص لباس پہنا ہوا تھا،ہاتھ میں لاٹھی،چہرے پر موٹے شیشوں والا چشمہ اور دوسرے ہاتھ میں کچھ اوزار پکڑے ہوئے تھے،میں نے ڈاکٹر صاحب سے گفتگو شروع کر دی،میں مسلسل بولتا جا رہا تھا اور ڈاکٹر صاحب مسلسل اپنے کام میں مصروف تھے،ٹھیک بیس منٹ بعد انہوں نے میری طرف دیکھا ،میں اچانک گبھرا گیا،انہوں نے گہری سانس لی اور لڑ کھڑاتی آواز میں بولے”میں پچھلے چالیس سال سے اس جھونپڑی میں مقیم ہوں ،میں نے آج تک کسی کو وقت نہیں دیا اور میں آج تک کسی سے نہیں ملا ،مجھے پتا چلا تھا کہ تم لکھتے ہو اس لیئے میں نے تمہیں وقت دے دیا،میں سو سال کی عمر کو پہنچنے والا ہوں زندگی کا کو ئی بھروسہ نہیں،میں اپنی زندگی کے چالیس سالہ تجربات تم سے شیئر کر نا چاہتا ہوں،یہ تجربات تمہارے پاس امانت ہیں اور تم انہیں عوام تک پہنچانے کے ذمہ دار ہو“میں نے سینے پر ہاتھ رکھااور گردن آگے کو جھکا دی،وہ دوبارہ گویا ہوئے”میں گزشتہ چالیس سال سے مختلف لوگوں کے خون ٹیسٹ کرتا آ رہا ہوں یہ جو تم مختلف رنگوں کے خون دیکھ رہے ہو یہ مختلف لوگوں،لیڈروں،سیاستدانوں،وڈیروں،جاگیر داروں،تاجروں،صنعتکاروں،علماء،پروفیسرز،اساتذہ،فلاحی کام کرنے والوں،لکھاریوں،راج مزدوروں،کسانوں اور ریڑھی بانوں کے خون ہیں،میں اپنے چالیس سالہ تجربے کی بنیاد پر ان خون کے نمونوں میں وہ کچھ دیکھ سکتا ہوں جو ایک عام انسان،ڈاکٹر،انجینئر اور سائنسدان نہیں دیکھ سکتا“ میرے لیئے یہ سب باتیں کسی انکشاف سے کم نہیں تھیں،ڈاکٹر صاحب نے مجھے پاس بلا یا،خون کی ایک بوتل اٹھائی اس میں سے خون کا ایک قطرہ لیا، اسے شیشے کی ایک پلیٹ میں ڈالا ،کچھ کیمیائی اجزاء اس میں شامل کیئے اور مائیکرو اسکوپ سے اس کا معائنہ شروع کر دیا،تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر صاحب نے مائیکرو اسکوپ میرے حوالے کی اور خود خاموشی سے کھڑے ہو گئے۔میں نے مائیکرو اسکوپ آنکھوں سے لگائی اور میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا،مجھے مائیکرو اسکوپ میں جو مناظر دکھائی دے رہے تھے وہ انتہائی خوفناک تھے،سینکڑوں ہزاروں سانپ ایک دوسرے سے گھتم گھتا تھے،چھوٹے چھوٹے قد کے ہزاروں بونے تھے جن کے ہاتھوں میں کلہاڑیاں،خنجر اور چھریاں تھیں اور وہ سب ایک دوسرے پر وار کر رہے تھے،ہر طرف گندگی تھی اور ہر بونا دونوں ہاتھوں سے گندی چیزیں اٹھا کر اپنے منہ میں ٹھونس رہا تھا،ہر طرف تعفن تھا، بدبو تھی اور اس گندے اور بدبو دار ماحول میں وہ بڑی خوشی سے اچھل کو د رہے تھے،مجھ میں مزید ہمت نہیں تھی اور مجھے ان سب مناظر سے خوف آ رہا تھا میں نے مائیکرو اسکوپ پیچھے ہٹا دی۔ڈاکٹر صاحب آگے بڑھے ایک دوسری بوتل سے خون کا قطرہ نکالا اور اس پر تجربہ شروع کر دیا،تھوڑی دیر بعد انہوں نے مائیکروا سکوپ پھر میرے حوالے کر دی،اس بار منظر بڑ ا خوبصورت تھا،ہر طرف ہریالی تھی،پھول کھلے تھے،ہزاروں زندگیاں کھیل رہی تھیں،لوگ ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے،ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں تھیں اور لوگ ایک دوسرے کے کام آتے تھے۔ میں بڑی دیر تک ان مناظر میں کھویا رہا،ڈاکٹر صاحب نے مجھے ٹھوکر لگائی اور مائیکرو اسکوپ واپس لے لی،ڈاکٹر صاحب نے سارا سامان سمیٹا اور مجھے لے کر باہر صحن میں آ گئے،میں نے تجسس طلب نظروں سے ان کی طرف دیکھا تو وہ بولے”سنو ! خون کا پہلا قطرہ حکمرانوں ،سیاستدانوں ،وڈیروں اور جاگیر داروں کا تھااور خون کا دوسرا قطرہ سچے علماء ،خدمت خلق کرنے والوں،محنت اورحلال روزی کھانے والے مزدوروں اور باضمیر اساتذہ کا تھا ۔ دونوں طبقوں کے خون اور ان کی زندگی کا فرق تمہارے سامنے ہے اور اب یہ فرق عوام تک پہنچانا تمہاری ذمہ داری ہے“میں نے ہاں میں گردن ہلائی اور کچھ کہنے کے لیئے زبان کھولی لیکن ڈاکٹر صاحب نے شہادت کی انگلی اپنے ہونٹو ں پر رکھی اور مجھے خاموش کروا دیا ۔میں ابھی ڈاکٹر صاحب سے بہت کچھ پوچھنا اور ان سے بہت باتیں کرنا چاہتا تھا لیکن ڈاکٹر صاحب نے سلام کے لیئے ہاتھ آگے بڑھادیا،وہ واپس پلٹے اور اپنی میڈیکل لیب میں گم ہو گئے اور میں نے نا چاہتے ہوئے بھی جنگل کی تنگ پگڈنڈی پر واپسی کا سفر شروع کر دیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.