
شاید کبھی نہیں !
پیر 26 جنوری 2015

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
کیا نبی کی شان میں گستاخی کرنے والے جریدے کے حق میں اکٹھے ہونے والے عالمی راہنماوٴں کو دیکھ کران کی غیرت نہیں جاگتی ، کیا نبی کی شان میں گستاخی کرنے والوں کا اکٹھ جوڑ دیکھ کر ان کاضمیر نہیں جاگتا، اگر ان میں ذرا سی بھی غیرت اور حمیت ہوتی تو اگلے ہی دن مکہ یا مدینہ میں اکٹھے ہو کر نبی کی عزت و حرمت کی قسم کھاتے ،ترکی یا پاکستان میں اکٹھے ہو کر عالمی راہنماوٴں کا اجلاس بلاتے اور کہتے کہ یہاں سامنے بیٹھ کر بات کرو، تم ہمارے آقا کا مذاق اڑاوٴ اور پھر دنیا میں امن اور چین کی بات کرو کبھی نہیں ہو سکتا۔ اگر ان ساٹھ حکمرانوں میں کوئی ایک بھی لیڈر ہوتا تو ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا، اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھتا اور ان کے مطالبات سنتا ، مگر سوال پھر وہی ہے کہ ایسا کرے کون ؟پاکستان ، ایران ، ترکی یا سعودی عرب۔چھوڑو کو ئی عقل کی بات کرو، پاکستانی حکمرانوں سے یہ توقع؟خوشی سے مر نہ جاتے ، ایران سے یہ امید ، ایران امریکہ کی اندرونی کہانی جاننے والے بات سمجھتے ہیں ،سعودی عرب ایسا کرے، تو پھر بادشاہت کو کون بچائے گا، ترکی ایسا کر دکھائے ، شاید کبھی نہیں کیوں کہ اسے یورپی یونین کی رکنیت چاہیئے۔چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے ان حکمرانوں کو ،نہ عزت نہ غیرت اور نہ اپنے نبی کی عزت و حرمت کا پاس۔ اپنی ان بادشاہتوں اور حکمرانیوں کو قبر میں ساتھ لے جانا ،یہ وہاں تمہیں بچا لیں گی ۔بات عوام کی نہیں ، عوام اپنی ذمہ داریوں سے بری ہیں ،مقدمہ جس سطح کا ہو مدعی اور فریق مقدمہ بھی اسے ہی بننا پڑتا ہے ،عوام کے احتجاج اور چیخ و پکا ر سے یہ مسئلہ حل ہونا ہوتا تو کب کا ہو چکا ہوتا ۔
میں نے کہیں یہ چینی کہاوت پڑھی تھی کہ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ پر بھا ری ہوتی ہے لیکن میں اس سے اتفاق نہیں کر تا کیونکہ بعض تصاویر ایک ہزار الفاظ نہیں ایک ہزار کتابوں پر بھاری ہوتی ہیں ۔ ایسی ہی تصویر میں نے 12جنوری 2015کے اخبارات میں دیکھی تھی ، میں نے اس تصویر کو اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ کر لیا تھا اور میں روزانہ اس تصویر کو دیکھ کر آنسو بہاتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کا ش ساٹھ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو بھی اپنے نبی کی عزت و حرمت کا خیال آ جائے ، کاش وہ بھی کبھی اپنے آقا کی عزت و ناموس کے لیئے اکٹھے ہو جائیں ۔ کیا میں کبھی ایسی تصویر دیکھ پاوٴں گا ؟؟؟ شاید کبھی نہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.