
معاصر اسلامی معاشروں کو درپیش فکری چیلنجز !
اتوار 8 جنوری 2017

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
معاصر اسلامی معاشروں کواس وقت اس پوری مغربی فکر اور فلسفے کا سامنا ہے ،اکیسویں صدی میں گلوبل ویلج ، انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ کے تیز ترین ذرائع کی وجہ سے مسلم معاشرے خاص طور پر اس فکراور فلسفے کی زد میں ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ معاصر مسلم معاشروں کو داخلی سطح پر بھی کئی خطرناک چیلنجز کا سامنا ہے جس میں داعش، دہشت گردی، ارتداد، لادینیت ، حکمرانوں کی نااہلی ، اتحاد کا فقدان ، سیاسی جماعتوں کی اقرباء پروری، آمریت اور کشتی جمہوریت کا نت نئے طوفانوں سے ٹکراوٴ جیسے چیلنجز شامل ہیں ۔ایسے فکری مسائل کے حل کے لیے باہمی افہام و تفہیم، اہل علم سے گفتگو، کانفرنسز اور مکالمہ بہت ضروری ہے جس کی روایت بدقسمتی سے ہمارے ہاں مفقود ہے ۔ مستشرقین آج بھی سالانہ کانفرنسوں کا اہتمام کرتے ہیں جن میں بہت سے فکری مسائل کو زیر بحث لایا ۔ معاصر مسلم معاشروں کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں اس طرح کی فکری سرگرمیوں ،کانفرنسز اور مکالمے کااہتمام انتہائی ضروری ہے تا کہ جدید مغربی فکر، معاصر مسلم معاشروں کے زندہ اور پیش آمدہ فکری مسائل کا کوئی متفقہ اور قابل عمل حل نکالا جا سکے ۔ اسی طرح کی ایک دو روزہ قومی کانفرنس 30اور31دسمبر کو گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے ممتاز اہل علم نے شرکت کی ۔ کانفرنس کی نشستوں میں مختلف اہل علم نے اپنے مقالہ جات پیش کیئے ۔ ”معاصر مسلم معاشروں کو درپیش فکری تحدیات “ کے نام سے منعقد اس کانفرنس میں ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء،ڈاکٹر ضیاء الحق، ڈاکٹر حافظ محمود اختر، ڈاکٹر مستفیض احمد علوی، ڈاکٹرمحمد سعد صدیقی، ڈاکٹر محمد حماد لکھوی ،ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب، ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ، ڈاکٹر محمد ریاض محمود، ڈاکٹر محمد اکرم ورک اور حافظ عمار خان ناصر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔گفٹ یونیورسٹی کا شعبہ اسلامیات اس حوالے سے کافی متحرک ہے، ڈاکٹر حافظ محمودا ختر نے یہاں ریسرچ اور تحقیقی کلچر کو فروغ دیا ہے ۔ڈاکٹر مستفیض احمد علوی جو سوشل سائنسز کے ڈین ہیں ،کانفرنس کے انعقاد میں ان کا کلیدی کردار بھی قابل تحسین ہے۔ان سطور میں کانفرنس میں ہونے والی گفتگو اور موضوعات کا احاطہ ممکن نہیں، کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین گفٹ یونیورسٹی جناب انور ڈار، ریکٹر قیصر شہریار درانی اور گفٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے جس نے پرائیویٹ سکیٹر میں ایک اچھی روایت کا آغاز کیا ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.