
تیری جدائی سے مرنے والے ، وہ کون ہے جو حزیں نہیں ہے!
پیر 21 مئی 2018

محمد عرفان ندیم
(جاری ہے)
1958میں ابوالکلام آذاد کی وفات ہوئی تو شورش کاشمیری نے ابوالکلام آزاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک شہرہ آفاق نظم کہی تھی۔میں چونکہ ایک گناہگار انسان ہوں ، میرے پاس حضرت صوفی سرور صاحب کی شایان شان الفاظ نہیں ، میں گناہوں میں لتھڑا ہوا ہوں اور میری یہ اوقات نہیں کہ میں صوفی صاحب جیسی عظیم شخصیت پر مزید لب کشائی کروں ، میں شورش کاشمیری کی یہ نظم مستعار لے کر اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔مجھے امید ہے کہ اللہ ان علما ء سے محبت ، تعلق اور نسبت کی وجہ سے میری بھی مغفرت فرمادیں گے ۔
زمین کی رونق چلی گئی ہے ، افق پہ مہر مبین نہیں
تیری جدائی سے مرنے والے ، وہ کون ہے جو حزیں نہیں ہے
مگر تیری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے !
اگرچہ حالات کا سفینہ اسیر گرداب ہو چکا ہے
اگرچہ منجدھار کے تھپیڑوں سے قافلہ ہوش کھو چکا ہے
اگرچہ قدرت کا ایک شہکار آخری نیند سوچکا ہے
مگر تیری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے !
کئی دماغوں کا ایک انساں ، میں سوچتا ہوں کہاں گیا ہے ؟
قلم کی عظمت اجڑ گئی ہے ، زباں کا زور بیاں گیا ہے
اترگئے منزلوں کے چہرے ، امیر کیا کارواں گیا ہے
مگر تیری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے !
یہ کون اٹھا کہ دیر و کعبہ شکستہ دل ، خستہ گام پہنچے
جھکا کے اپنے دلوں کے پرچم ، خواص پہنچے ، عوام پہنچے
تیری لحد پہ خدا کی رحمت ، تری لحد کو سلام پہنچے
مگر تیری مرگ ناگہاں کا مجھے ابھی تک یقیں نہیں ہے !
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.