
سالانہ مقصدِ میلاد رسول ﷺ کانفرنس
منگل 20 دسمبر 2016

محمد عزیر عاصم
۱۔
(جاری ہے)
۲۔سند ھ حکومت نے جو خلاف ِ اسلام قانون پاس کیا ہے ،اس کو فوراً ختم کیا جائے۔
۳۔قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ،ان کو اقلیتی حقوق دے کر اعلیٰ عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
۴۔کشمیر،فلسطین ،برمااور شام کے مسلمانوں پر مظالم کے خاتمے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔
۵۔مولانا مسرور نواز جھنگوی کو منتخب کرنے پہ جھنگ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اور جس طرح انہوں نے منتخب ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کر کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،ہم اس فیصلے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان قرادادوں کی تائید ہزاروں کے مجمع نے کی ،ان کے بعد مہمانِ خصوصی مولانا حفظ الرحمان ندیم شاہ کو دعوت دی گئی،انہوں نے پہلی بار چھچھ میں اپنی حاضری کو یاد گار بنایا اور سید عبدالمجید ندیم شاہ کی یاد تازہ کر دی،وہی انداز،وہی آواز،انہوں نے اتنے بہترین انداز میں پروگرام کا انعقاد کرنے پہ سیرت کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا،وقت کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے اپنے موضوع پہ براہ راست بات کی اور میلاد اور مقصد میلاد رسولﷺ پہ مفصل روشنی ڈالی،ان کا کہنا تھا کہ میلاد کا منکر کوئی نہیں ہے،میلاد کہتے ہیں ،دنیا میں تشریف لانے کو ،حضورﷺ دنیا میں تشریف لائے،اس کا انکار نہ آج کے دور کی سپر پاورز کو ہے،نہ اس وقت ابوجہل،ابولہب وغیرہ نے کیا،ولادت روز روشن کی طرح عیاں،سب ولادت کے ماننے والے،بلکہ ولادت اور میلاد پہ اپنی لونڈیوں کو آزاد کرنے والے،اختلاف کا آغاز تو اس وقت ہوا جب غارحرا کی خلوتوں میں وحی کی آمد ہوئی،فاران کی چوٹیوں پہ لاالہ الااللہ کی ضرب لگی،توحید کی صدا بلند ہوئی تو اختلاف شروع ہوگیا،مقصد کی بات آئی تو اپنے بیگانے ہوگئے،لونڈی آزاد کرنے والے پتھر برسانے لگے،بھتیجا کہنے والے،صادق اور امین کہنے والے،میلاد کی خوشی میں خوش ہونے والے مقصد میلاد کی بات آئی تو ساحر،جادوگر اور کاہن کہنے لگے،مقصد میلاد کی بات آئی ت ومنکر ہوگئے،میلاد منانے والوں نے مقصد کو فراموش کر دیا،ہمیشہ کی ناکامی کو گلے لگا لیا،ان بے چاروں کو کیا پتہ کہ حضور ﷺ کے آنے کا مقصد منایا نہیں بلکہ اپنایا جا تا ہے،شاہ صاحب کا خطاب جاری رہتا مگر عصر کی نماز کا وقت نکلا جارہا تھا،شرکاء کی تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ تھی،انتظامیہ نے لوگوں کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا ہوا تھا،لوگوں کی خوائش تھی کہ شاہ صاحب کی خوبصورت آواز سنتے رہیں،مگر وقت نے اجازت نہ دی اور انہیں اپنی بات ختم کر نی پڑی،یقینا یہ شاہ صاحب کی کامیاب انٹری تھی،آنے والے دنوں میں سیرت کمیٹی کے توسط سے انہیں چھچھ میں بار بار آنا پڑے گا۔،میں ان کو پیشگی خوش آمدید کہہ رہاہوں۔
پنڈال میں نماز عصر باجماعت ادا کر کے چوکوں ،چوراہوں ،روڈوں پہ میلاد منانے والوں کو عملاً نماز کا درس دیا گیا کہ جس نبی ﷺ کا میلاد مناتے ہوئے آپ نمازوں کو چھوڑ دیتے ہیں ،اس نبی ﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جائے،نماز کے بعد فیصل آباد سے آئے ہوئے معروف خطیب (میں اب انہیں چھچھ کا اپنا خطیب کہتا ہوں)مولانا شبیر احمد عثمانی نے اپنے دلنشین،خوب صورت اور پیارے انداز میں نبی اکرم ﷺ کی دنیا میں آمد کا مقصد بیان کیا،میلاد اور مقصد میلاد رسول ﷺ پہ روشنی ڈالی ،مغرب کی اذان تک ان کا دلنشین بیان جاری رہا،یوں یہ خوب صورت اور چھچھ کا نمائندہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا ،میں ان سطور میں سیرت کمیٹی کی خد مت میں ملتمس ہوں کہ ممکن ہو تو آنے والے برس اس پروگرام کا انعقاد صبح دس بجے سے کر دیا جائے،تاکہ باہر سے آنے والے مہمانوں کو بھر پور وقت دیا جاسکے۔سیرت کمیٹی حضرو کو کامیاب پروگرام پہ مبارک باد۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عزیر عاصم کے کالمز
-
"سنکیانگ نامہ" ۔۔۔ادب کے اس پار
ہفتہ 19 جنوری 2019
-
شہید ناموس رسالتﷺ ۔۔۔مولاناسمیع الحق شہید
منگل 6 نومبر 2018
-
دیوبند کی دہلیز ۔۔۔فضلائے کرام کے نام
ہفتہ 21 اپریل 2018
-
مولانا عبدالرشیدخان۔۔۔۔علمائے کرام کے تاثرات
جمعرات 23 فروری 2017
-
شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان۔۔۔۔۔رونق ِبزمِ جہاں
منگل 17 جنوری 2017
-
سالانہ مقصدِ میلاد رسول ﷺ کانفرنس
منگل 20 دسمبر 2016
-
تحفظ مدارس دینیہ و استحکام پاکستان کانفرنس
جمعرات 17 مارچ 2016
-
پاکستان کا مستقبل اور تبدیلی کا طریقہ کار
اتوار 10 اگست 2014
محمد عزیر عاصم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.