
ماسک اور خول
منگل 14 ستمبر 2021

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
لوگوں میں خوف وہراس نہ پھیلایا جائے۔
ہاتھ نہ ملایا جائے۔
میل جول کو محدود کر دیا جائے۔
بازاروں اور مساجد کو بند رکھیں۔
ہجوم نہ کریں
کرنسی کو بھی سرکہ سے دھوکر یا صاف کر کے استعمال کیا جائے۔
مسواک کو بھی سرکہ سے دھو کر استعمال کریں اور مریض کو چالیس روز تک الگ رکھا جائے۔
ان دو داناؤں کی کی ملاقات کے نتیجہ کو سامنے رکھا جائے تو یہ کہنا مشکل نہیں کہ وبائی امراض کے دنوں میں ہمیں خاص احتیاط کی ضرورت رہتی ہے،خاص کر ہاتھوں کو دھونا اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھنا۔موجودہ سائنسی دور میں سائنس نے یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ ہمیں اب کپڑے سے منہ ڈھاپنے کی بجائے فلٹریشن والا ایک ماسک فراہم کر دیا ہے۔جس کے بے شمار فوائد ہیں۔کپڑے کا یہ وہ ماسک ہے جو ہر کوئی دیکھ پاتا ہے۔لوگ دیکھتے ہی سمجھ جاتے ہیں کہ اس شخص نے بیماری سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کر رکھی ہے،یا پھر اس کا مقصد ارد گرد موجود اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنا ہے۔لیکن ایسے لوگوں کی پہچان کیسے ہو جنہوں نے اپنے چہروں پر منافقت وبے حسی کے خول در خول سے ڈھانپ رکھا ہے۔مگر مخاطب ہوں تو لہجہ ایسا شیریں کہ کانوں میں شہد گھل گھل جائے۔وہ تو عرصہ دراز بعد پتہ چلتا ہے کہ ۔۔۔۔بغل میں چھری اور منہ میں رام رام۔
لوکی مینوں چہرے اتے خول چڑھا کے ملدے نیں
منہ دے کنے مٹھے پر دل دے کنے کوڑے نیں۔
ایسے ابن الوقت لوگوں کا کمال یہ ہوتا ہے کہ وہ موقع کی مناسبت سے ماسک اتار لیتے ہیں۔وہ شخص جو چند دن قبل آپ کے وارے وارے جا رہا تھا اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کسی وقت بھی حزب مخالف کے پلڑے میں بیٹھا دکھائی دے گا۔دراصل اسے آپ سے نہیں اپنے مفاد سے پیار تھا۔ماسک اس نے پہلے سے ہی چڑھا رکھا تھا تاہم آپ کا اعتماد تھا جو اسے پہچان نہیں پایا۔یہی حال اقوام عالم کا بھی ہے۔بلکہ دور جدید میں تو خارجہ پالیسی کی تعریف بھی یہی کی جاتی ہے کہ ہر ملک اپنے مفادات کے لئے دیگر ممالک سے تعلقات استوار کرتا ہے۔یہی خارجہ پالیسی ہے۔گویا خارجہ پالیسی کی بنیاد اخلاص نہیں بلکہ مفادات ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خارجہ پالیسی مستقل بنیادوں پر استوار نہیں ہوتی ،آج کا دوست کل کا دشمن بھی ہو سکتا ہے۔اور آج کا دوست کل دشمن کی صفوں میں دکھائی بھی دے سکتا ہے۔عقل مندی کا تقاضا یہی ہے کہ ایسے ہمسائیوں،دوستوں اور ممالک سے بچا جائے جنہوں نے ماسک کے نیچے بہت سے خول چڑھا رکھے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.